جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

ٹرمپ کی بہو نے طلاق کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا

datetime 16  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(آئی این پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بہو ونیسا ٹرمپ نے طلاق کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا،دوسری جانب ٹرمپ جونیئر بھی علیحدگی پر رضامند ہیں جن کا کہنا ہے کہ یہ مشترکہ فیصلہ ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ کی بہو ونیسا ٹرمپ نے اپنے شوہر ٹرمپ جونیئر سے علیحدگی کی درخواست مین ہٹن کی ایک عدالت میں جمع کرائی۔درخواست کے مطابق ان کے شوہر 40 سالہ ٹرمپ جونیئر بھی اس علیحدگی پر متفق ہیں اور یہ ان دونوں کا مشترکہ فیصلہ ہے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ٹرمپ آرگنائزیشن کی جانب سے جاری کیے گئے ایک مشترکہ بیان میں ونیسا اور ٹرمپ جونیئر نے کہا، ’12سالہ شادی کے بعد ہم نے اپنے اپنے انداز میں جینے کا فیصلہ کیا ہے، ہم ہمیشہ ایک دوسرے کا اور ایک دوسرے کے خاندانوں کا احترام کریں گے اور ہمارے بچے ہمیشہ ہماری اولین ترجیح رہیں گے۔ٹرمپ جونیئر اور ونیسا کی شادی 2005 میں ہوئی تھی اور ان کے 5 بچے ہیں۔صدر ٹرمپ کی بہو نے عدالت میں دائر کی گئی درخواست میں نہ بچوں کی کسٹڈی اور نہ ہی مالی معاملات کے موضوعات کو اٹھایا ہے، اس حوالے سے وکلا کا کہنا ہے کہ ونیسا اور ٹرمپ جونیئر کے درمیان شاید کوئی خفیہ معاہدہ ہوا ہے۔واضح رہے کہ صدر ٹرمپ بھی 2 بار علیحدگی لے چکے ہیں اور اس وقت میلانیا ٹرمپ ان کی تیسری بیوی ہیں۔ٹرمپ جونیئر، ڈونلڈ ٹرمپ کی پہلی اہلیہ ایوانا کے بیٹے ہیں۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…