جمعرات‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2026 

لبنان کا فلپائنی خادمہ کے قاتل کو کویت کے حوالے کرنے سے انکار

datetime 15  مارچ‬‮  2018 |

بیروت(این این آئی)لبنانی پراسیکیوٹر جنرل نے فلپائنی خادمہ کے قاتل جوڑ ے کو کویت کے حوالے کرنے سے انکار کردیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق لبنانی پراسیکیوٹر نے قاتل جوڑے کا کیس لبنانی وزیر عدل کو بھیج دیا ، اس حوالے سے کویت نے لبنان سے مطالبہ کیا کہ وہ قاتلو ں کو انکے حوالے کرے کیونکہ قتل کی واردات لبنان میں نہیں کویت میں ہوئی تھی۔

لبنانی جوڑے نے اپنی فلپائنی ملازمہ دیما فلپس کو قتل کرکے اسکی لاش ڈیپ فریزر میں چھپانے کے بعد کویت سے لبنان فرار ہوگئے تھے۔ مقتولہ کے ورثاء نے فلپائنی حکومت سے متعدد بار رابطہ کرکے مطالبہ کیا تھا کہ وہ گمشدہ دیما فلپس کے بارے میں اطلاع دیں جس سے کسی قسم کا رابطہ نہیں ہورہا ہے۔ فلپائنی ملازمہ کے قتل کا انکشاف اس وقت ہوا جب مالک مکان نے لبنانی کرائے داروں کا فلیٹ پولیس کی موجودگی میں کھلوایا جہاں ڈیپ فریزر سے اس کی لاش برآمد ہوئی تھی۔ کویتی پولیس نے فلپائنی مقتولہ کے قاتل جو کہ لبنانی جوڑا تھا جن کے ہاں مقتولہ کام کرتی تھی کو لبنانی حکومت سے طلب کیا تاکہ مجرموں پر کویتی عدالت میں مقدمہ چلایا جاسکے۔ اس ضمن میں کویتی پولیس نے انٹرپول سے بھی رابطہ قائم کیا تاکہ وہ قاتلوں کو انکے حوالے کرے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…