جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

بھارتی فورسز کا گھناؤنا منصوبہ بے نقاب،کشمیریوں کیخلاف کارروائیاں تیز کرنے کیلئے کونساخطرناک ہتھیار خریدنے کا فیصلہ کرلیا

datetime 15  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرینگر(سی پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں پولیس نے کشمیری حریت پسندوں کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کیلئے رات کو دیکھنے کی صلاحیت رکھنے والے ڈرون خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پولیس کے ایک سینئر آفیسر نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ پہلے مرحلے پر پانچ ڈرون خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پولیس سربراہ ڈاکٹر ایس پی وید کی ہدایت پر پانچ ڈرونز خریدنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں اور اس سلسلے میں ٹینڈر بھی جاری کردیئے گئے ہیں۔

اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل پولیس ہیڈکوارٹر مبشر لطیفی نے بتایاکہ اس سلسلے میں معروف کمپنیوں کو رات کے وقت دیکھنے کی صلاحیت کے حامل ڈرون فراہم کرنے کے ضمن میں آگاہ کیا گیا ہے۔پولیس افسر نے بتایا کہ ڈرون کیمروں کے ذریعے کشمیری حریت پسندوں کی نقل وحرکت پر نظر رکھنے میں بھی مدد ملے گی۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے نئی گاڑیاں اور اسلحہ بھی فراہم کیا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ان ڈرون کا استعمال سیکورٹی ،نگرانی اور دیگر کارروائیوں میں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈرون میں خود اڑنے ، نیچے اترنے اور دیگر صلاحیتیں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ 25کلومیٹر کروز سپیڈ کی رفتار سے زیادہ تیزی سے چل سکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…