ماسکو(این ای آئی)کریملن نے کہا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ کی تبدیلی سے امریکا اور روس کے باہمی تعلقات میں بہتری آئے گی۔غیرملکی خبررسا ں ادارے کے مطابق جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق روسی حکومت ریکس ٹلرسن کی برطرفی اور اس عہدے پر مائیک پومپیو کی تعیناتی کو تعمیری اور
مثبت تصور کرتی ہے۔ روسی حکومت کے ترجمان دمتری پیسکوف نے ایسے امکان کو مسترد کر دیا کہ امریکا اور روس کے تعلقات مزید خراب ہو سکتے ہیں۔ گزشتہ روز امریکی صدر نے ریکس ٹلرسن کو برطرف کرتے ہوئے اس عہدے پر سی آئی اے کے ڈائریکٹر مائیک پومپیو کو تعینات کرنے کا اعلان کیا تھا۔