جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

کوریائی امن کوششیں قابل تحسین ہیں، چین اور روس کا خیرمقدم

datetime 15  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو/سیؤل/بیجنگ(این این آئی)چین کے صدر شی جن پنگ نے جنوبی کوریا کی جانب سے کی جانے والی امن کوششوں کو قابل تحسین قرار دیا ہے۔ اسی طرح روسی صدر پوٹن نے بھی اس سلسلے میں جنوبی کوریا کو مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ان دونوں صدور کی جانب سے تعاون و حمایت کی تفصیلات جنوبی کوریائی صدر کے خصوصی سفیر نے فراہم کی ہیں۔

اس خصوصی سفیر نے گزشتہ ہفتے کے دوران چین و روسی صدور کو امن کوششوں کے حوالے سے معلومات دی تھیں۔ جنوبی کوریائی سفیر نے چین اور روس کے دورے مکمل کرنے کے بعد جمعرات کودارالحکومت سیؤل کے ہوائی اڈے پر رپورٹرز کے ساتھ گفتگو میں یہ تفصیلات فراہم کیں۔جنوبی کوریائی سفیر سے بات چیت کے دوران چینی صدر شی جن پنگ نے ایک چینی محاورہ بھی استعمال کیا اور اس کے مطابق جب سخت برف پگھلتی ہے تو پھر بہار کی آمد ہوتی ہے۔ شی جن پنگ کے مطابق سرمائی اولمپکس کے دوران پیدا ہونے والے رابطے یقینی طور پر جزیرہ نما کوریا میں دیرپا امن کی راہ ہموار کریں گے۔دوسری جانب جنوبی کوریا کے صدر مون جَے اِن اگلے ماہ اپریل کے آخر میں شمالی کوریا کے سپریم لیڈر کم جونگ اْن سے ملاقات کرنے کی منصوبہ بندی کیے ہوئے ہیں۔ امکان ہے کہ شمالی کوریائی لیڈر اورامریکی صدر کے درمیان ممکنہ ملاقات مئی میں ہو۔جنوبی کوریائی سفیر کے مطابق چین کے وزیر خارجہ ونگ یی اگلے ہفتے کے دوران جزیرہ نما کوریا میں جاری امن کوششوں کو تقویت دینے کے لیے سیؤل پہنچ رہے ہیں۔ وہ اس دورے کے دوران اپنی توجہ اس خطے کے سکیورٹی امور پر مرکوز کریں گے۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…