دمشق(این این آئی)شامی صدر بشار الاسد نے کہا ہے کہ جب تک ملکی سرزمین پر ایک بھی دہشت گرد موجود ہے، دہشت گردی کے خلاف حکومتی جنگ جاری رہے گی۔ ملکی سالمیت اور خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسد کا یہ پیغام صدر دفتر کے سرکاری چینل ٹییلگرام پر جاری کیا گیا ہے۔شامی صدر بشار الاسد نے خبردار کیا کہ ملک میں
دہشت گردی کے خلاف جنگ اس وقت تک جاری رہے گی، جب تک سرزمین سے تمام دہشت گردوں کا خاتمہ نہیں کر دیا جاتا۔ اس بیان میں بشار الاسد نے کہا کہ ان کی انتظامیہ مغرب کے اس پراپیگنڈے کا بھی مقابلہ کریں گی، جس میں ملکی خودمختاری اور سالمیت کو کمزور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے‘۔ بشار الاسد کا مزید کہنا تھا کہ ساتھ ہی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی بھی جاری رکھی جائے گی۔