لیبیا، انسانی سمگلنگ میں ملوث 200افراد کے وارنٹ گرفتارجاری

15  مارچ‬‮  2018

طرابلس(این این آئی)لیبیا نے انسانی سمگلنگ میں ملوث افراد کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے اس نیٹ ورک میں شامل دو سو سے زائد ملکی اور غیر ملکی سمگلروں کو حراست میں لینے کے لیے وارنٹ جاری کردیئے ،ان افراد پر قتل، انسانی سمگلنگ او ریپ کے الزامات ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق لیبیا میں اٹارنی جنرل کے دفتر نے ایک بیان میں کہاکہ ان نیٹ ورکس میں سکیورٹی اداروں، پناہ گزینوں کو قید کرنے والے کیمپوں اور لیبیا میں موجود افریقی ایجنسیوں کے حکام بھی ملوث ہیں۔

لیبیا کے اٹارنی جنرل کے تحقیقاتی شعبے کے ڈائریکٹر صدیق السور نے کہا کہ انسانی سمگلنگ میں امیگریشن ڈپارٹمنٹ کے کئی افراد بھی ملوث پائے گئے ہیں۔انھوں نے بتایاکہ ایسے 205 افراد کے وارنٹ جاری کیے گئے ہیں جو غیر قانونی امیگریشن، انسانی سمگلنگ، تشدد، ریپ اور قتل جیسے واقعات میں ملوث ہیں۔انھوں نے کہا کہ تحقیقات کے دوران ایسے شواہد بھی ملے ہیں کہ سمگلروں اور شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ کے آپس میں تعلقات ہیں۔لیبیا وہ اہم مقام ہے جہاں سے افریقی ممالک کے سینکڑوں افراد غیر قانونی طور پر سمندر عبور کر کے یورپ میں داخل ہوتے ہیں۔سمگلنگ نیٹ ورک کا سراغ لگانے کے لیے تحقیقات ایک سال قبل اْس وقت شروع ہوئی تھیں، جب لیبیا کے ساتھ اٹلی کے استعغاثہ کا ایک یونٹ شامل ہوتا ہے۔دونوں ممالک نے آپس میں انٹیلیجنس معلومات، کوسٹ گارڈ اور قانونی معاملات میں اشتراک کیا۔یاد رہے کہ 2011 میں لیبیا میں معمر قذافی کی حکومت ختم ہونے کے بعد سے ملک میں بحران کی سی کیفیت ہے۔ملک میں اختیارات دو مختلف ملیشیاؤں اور مخالف حکومتوں کے درمیان تقسیم ہونے سے غیر قانونی کارروائیوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…