اتوار‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2026 

مسلمانوں کو سزا دیں، برطانیہ میں گمنام خطوط تقسیم

datetime 14  مارچ‬‮  2018 |

لندن (این این آئی)برطانیہ میں مختلف گھروں میں پھینکے جانے والے خطوط میں لوگوں کو ترغیب دی گئی ہے کہ وہ مسلمانوں کو نقصان پہنچائیں تو اس کے بدلے میں انہیں پوائنٹس دیے جائیں گے۔اس پرتشدد سلسلے میں پوائنس دینے کا انحصار نقصان کی نوعیت پر ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق نامعلوم افراد کی طرف سے تقسیم کیے گئے ان خطوط میں تین اپریل کو کسی مسلمان کو نقصان پہنچانے کا دن قرار دیا گیا ۔

خط کے مطابق کسی مسجد کو جلانے کے مختلف پوائنٹس ہیں اور کسی مسلمان پر تیزاب پھینکنے کے مختلف۔ پوائنٹ سسٹم کے تحت کسی مسلمان کو زبانی کلامی گالیاں دینے پر دس پوائنٹ دیے جائیں گے اور کسی عورت کے اسکارف کو پھاڑنے یا کھینچنے پر پچیس پوائنٹ دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ سب سے زیادہ پوائنٹس مسلمانوں کے مقدس مقام مکہ پر حملہ کرنے کے ہیں اور یہ ڈھائی ہزار ہیں۔ یہ نہیں بتایا گیا کہ ایسے افعال سے پوائنٹ حاصل کرنے پر کیا مراعات یا انعام دیا جائے گا۔سفید کاغذوں پر لکھے گئے ایسے خطوط انگلستان کی چھ مختلف کمیونیٹیز میں پھینکے گئے ہیں۔ اس میں مشرقی انگلستان کا علاقہ بھی شامل ہے، جہاں مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد آباد ہے۔ یہ خطوط زیادہ تر مسلم اکثریتی علاقے میں بانٹے گئے ہیں۔ یہ خطوط ایک ایسے وقت میں تقسیم کیے گئے ہیں، جب یورپ اور برطانیہ میں مسلم مخالف تحریکیں اور جذبات میں بتدریج اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ برطانیہ کے مقامی میڈیا کے مطابق ان خطوط کے بعد مسلمانوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے جبکہ بہت سے مسلمان خاندان اپنے بچوں کے حوالے سے پریشان ہیں۔لندن پولیس کے مطابق انہوں نے برطانوی شہریوں کو محتاط رہنے کا کہا اور انسداد دہشت گردی کی پولیس نے اس حوالے سے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ تاہم ابھی تک اس حوالے سے کسی کو بھی گرفتار نہیں کیا گیا۔دریں اثناء برطانوی پارلیمان کے دو مسلمان قانون سازوں کو بھی مشتبہ پیکیج بھی بھیجے گئے ہیں، جس کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…