منگل‬‮ ، 14 اپریل‬‮ 2026 

ملالہ یوسف زئی اس وقت کہاں اور کیا کر رہی ہے ،غیر ملکی خبر رساں ادارہسب کچھ سامنے لے آیا

datetime 13  مارچ‬‮  2018 |

اسلام آباد(سی پی پی) دنیا کی کم عمر ترین نوبل انعام یافتہ اور تعلیم سے متعلق کام کرنے والی ملالہ یوسف زئی ان دنوں پناہ گزینوں کے مسائل پر کتاب لکھنے میں مصروف ہیں۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ملالہ یوسف زئی پناہ گزینوں کے معاملے پر وی آر ڈسپلیسڈ نامی کتاب لکھنے میں مصروف ہیں۔ملالہ کی یہ کتاب رواں برس ستمبر تک شائع ہونے کا امکان ہے، اس کتاب میں نوبل انعام یافتہ پناہ گزینوں کے مسائل اور مشکلات بیان کریں گی۔

اس کتاب میں ملالہ یوسف زئی اپنی ابتدائی زندگی کے حقیقی واقعات بھی پیش کریں گی۔20 سالہ ملالہ یوسف زئی اپنی اس کتاب میں دنیا کے دیگر ممالک کے پناہ گزینوں کے مسائل کو بھی اجاگر کریں گی۔واضح رہے کہ ملالہ یوسف زئی کو 2012 میں سوات میں اسکول سے واپسی پر حملہ کرکے زخمی کردیا گیا تھا، اس وقت ان کی عمر صرف 15 برس تھی، انھیں خواتین کو تعلیم سے آراستہ کرنے کے لیے آواز اٹھانے پر نشانہ بنایا گیا تھا۔ملالہ یوسف زئی کو ابتدائی طور پر پاکستان میں ہی طبی امداد دی گئی تھی تاہم بعد میں انھیں برطانیہ کے ہسپتال میں منتقل کردیا گیا تھا۔انہیں 2014 میں بچوں کی تعلیم کے لیے مہم چلانے پر ہندوستان کے کیلاش ستھیارتھی کے ساتھ مشترکہ طور پر نوبیل امن انعام سے نوازا گیا تھا۔ملالہ یوسف زئی اعزازی طور پر کینیڈا کی شہریت حاصل کرنے والی چھٹی شخصیت ہیں جنہیں نوبیل پرائز کے علاوہ ورلڈ چلڈرن پرائز جیسے ایوارڈ سے بھی نوازا جاچکا ہے۔گذشتہ ماہ سترہ اگست کو ملالہ یوسف زئی برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی میں داخلہ لینے میں کامیاب ہوئی ہیں جہاں وہ سیاست، فلسفہ اور معاشیات کی تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔خیال رہے کہ یہ ملالہ یوسف زئی کی دوسری کتاب جو وہ خود لکھ رہی ہیں، اس سے قبل انہوں نے تصویری کہانی پر مبنی کتاب ملالہ میجک پینسل لکھی۔اس سے قبل 2013 میں ان کی بائیوگرافی کتاب آئی ایم ملالہ: دی گرل ہو اسٹڈ یو سامنے آئی، جس میں انہوں نے کتاب کی لکھاری کرسٹینا لمبا کا ساتھ دیا، تاہم وہ کتاب تنہا ملالہ نے نہیں لکھی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کی سب سے بڑی کام یابی


وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…