جمعرات‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2026 

اوبر کمپنی نے سیلف ڈرائیونگ کار کا نمونہ تیار کرلیا

datetime 11  مارچ‬‮  2018 |

نیویارک(آئی این پی)اوبر کمپنی نے سیلف ڈرائیونگ کار کا نمونہ تیار کرلیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹرانسپورٹ کی دنیا میں نووارد لیکن تیزی سے ترقی کرنے والی کمپنی اوبر نے مسافروں کی سہولت کے پیش نظر ایسی کاروں کی تیاری کا منصوبہ بنالیا ہے جو از خود ڈرائیو ہوگی اور مسافر اس میں بیحد آرام سے سفر کرسکیں گے۔ کمپنی نے ڈیزائن کے 2نمونے پیٹنٹ کی منظوری کیلئے بھیجدیئے ہیں۔

اوبر کا کہناہے کہ مجوزہ کاروں میں چند جدید ٹیکنالوجیزکی گنجائش رکھی گئی ہے۔ اسکا یہ اعلان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بہت ساری کمپنیاں از خود چلنے والی گاڑیاں تیار کررہی ہیں۔ مگر اوبر کا کہناہے کہ اس نے جو گاڑی تیار کرنے کا منصوبہ بنایا ہے اس میں بہت سے ان مسافروں کو بھی بڑی سہولت ہوگی جو بالعموم کسی بھی گاڑی پر چلنے کے بعد طبیعت کی خرابی کا شکار ہوجاتے ہیں۔ کبھی سر چکراتا ہے اور کبھی قے ہوتی ہے۔ اب اس نے جو نمونے تیار کئے ہیں اس کے مطابق مسافر بیحد آرام سے سفر کرسکے گا۔ یہ گاڑی جدید ترین ٹیکنالوجی ورچول ریئلٹی سے لیس ہوگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…