میں دبئی کے حکمران کی بیٹی ہوں، میرے ساتھ کیسا شرمناک سلوک ہو رہا تھا جس کی وجہ سے میں ملک سے بھاگ گئی، شیخ محمد کی بیٹی ہونے کا دعویٰ کرنیوالی لڑکی کی ویڈیو نے ہنگامہ برپا کر دیا، افسوسناک انکشافات

10  مارچ‬‮  2018

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) اپنے اوپر ہونے والے مظالم کی وجہ سے میں ملک سے فرار ہو گئی یہ الفاظ ایک لڑکی کے ہیں جس کی ویڈیو اس وقت وائرل ہے، میل آن لائن نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ یہ لڑکی اپنا نام شیخہ لطیفہ محمد بن راشد المکتوم بتاتی ہے اور اس کا دعویٰ ہے کہ وہ دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کی بیٹی ہے۔

یہ لڑکی ویڈیو میں اپنا شناختی کارڈ بھی دکھا رہی ہے، اس لڑکی کا مزید کہنا تھا کہ مجھے دبئی میں اپنی مرضی کی زندگی جینے کی آزادی نہیں تھی، مجھے خفیہ طور پر تین سال تک جیل میں قید رکھا گیا اور ہسپتال میں ڈاکٹر مجھے ایسی نشہ آور ادویات دیتے رہے تاکہ میں اپنے باغی رویے سے ہٹ جاؤں، اس نے اپنی عمر بتاتے ہوئے کہا کہ میں 33سال کی ہوں اور میں شیخ محمد کے 30 بچوں میں سے ایک ہوں، اس نے بتایا کہ ایک فرانسیسی جاسوس کی مدد سے ملک سے فرار ہوئی ہوں اور اس وقت بھارت کے ساحل کے قریب ایک کشتی میں موجود ہوں، اس لڑکی کا کہنا ہے کہ میں امریکہ جانا چاہتی ہوں تاکہ وہاں سیاسی پناہ حاصل کر سکوں۔ اس نے بتایا کہ میں نے اس بابت ایک وکیل سے رابطہ کیا ہے۔ اس نے مزید کہا کہ مجھے 2000ء کے بعد بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں تھی اور میری تمام حرکات و سکنات کی چوبیس گھنٹے نگرانی کی جاتی تھی، اس نے کہا کہ مجھے وہاں عام شہری جتنی آزادی بھی میسر نہیں تھی، اس نے کہا کہ میں وہاں سے نکلنے میں کامیاب تو ہو گئی ہوں لیکن مجھے خطرہ ہے کہ مجھے پکڑ کر دوبارہ جیل میں ڈال دیا جائے گا۔اس نے آخر میں کہا کہ لیکن مجھے امید ہے کہ لوگوں کی مدد سے میں امریکہ میں سیاسی پناہ حاصل کر لوں گی۔ میل آن لائن نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ یہ لڑکی اپنا نام شیخہ لطیفہ محمد بن راشد المکتوم بتاتی ہے اور اس کا دعویٰ ہے کہ وہ دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کی بیٹی ہے۔

موضوعات:



کالم



ناکارہ اور مفلوج قوم


پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…