منگل‬‮ ، 11 مارچ‬‮ 2025 

افغان سکیورٹی حکام نے پاکستانی مال سے لدے ہوئے ٹرکوں کابل جانے سے روک دیا ،افغان حکام کے انتہائی اقدام کی حیرت انگیز وجہ سامنے آگئی

datetime 10  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)افغان سکیورٹی حکام نے پاکستانی مال سے لدے ہوئے ٹرکوں کابل جانے سے روک دیا ہے ۔افغان ذرائع نے ’’این این آئی ‘‘ کو بتایا کہ پاکستان نے تقریباً تین سال بعد افغانستان کے ساتھ غلام خان سرحد تجارت کیلئے تجرباتی طورپر نومارچ کو کھول دی تھی اور سیمنٹ سے بھرے چار ٹرک جمعہ کی صبح روانہ کردیئے گئے تھے لیکن افغانستان میں دو کلو میٹر تک سفر کر نے کے بعد انہیں چیک پوسٹ پر روکا گیا اورواپس بھجوا دیا تاہم پاکستانی حکام نے ٹرک ڈرائیور وں کو زیرو پوائنٹ روکنے کی

ہدایت کی تاکہ افغان حکام سے رابطہ کر کے مسئلہ کا حل نکالا جائے ۔افغان ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کے حکام نے ٹرک ڈرائیورز کو بتایا کہ کابل سے گرین سگنل نہ ملنے تک ٹرکوں کو کابل جانے کی اجازت نہیں دی جائیگی ۔’’این این آئی‘‘ کو افغا ن ذرائع کے معلوم ہوا ہے کہ پاکستانی اور افغان حکام کے درمیان مسئلے کے حل کیلئے جمعہ اور ہفتہ کو مذاکرات کے تین دور ہوئے تاہم افغان حکام نے ہفتہ کی شام تک ٹرکوں کو آگے جانے کی اجازت نہیں دی ۔اسلام آباد میں سفارتی ذرائع سے رابطہ کر نے پر بتایا کہ خوست صوبے کے حکام سے افغان سفارتکاروں کا رابطہ ہوا ہے تاکہ مسئلے کا حل نکالاجائے تاہم یہ رابطے بھی اب تک غیر موثر معلوم ہوتے ہیں ۔افغان سکیورٹی حکام نے ٹرکوں کو نہ جانے کی کوئی وجہ نہیں بتائی لیکن ان کو شکوہ تھا کہ پہلے پاکستانی ٹرکوں کو پروگرام کے مطابق سات مارچ کو افغانستان میں داخل ہونا تھااور اس کیلئے سرحد کے اس پار انتظامات بھی کئے گئے تھے ۔ذرائع کے مطابق ہفتے کو خوست کے ڈپٹی گور نر اور پاکستانی حکام کا رابطہ ہوا تھا کہ ٹرکوں کو آگے جانے کی اجازت دی جائے تو پاکستانی حکام کو بتایاگیا کہ انہیں بھی مزید انتظار کر نا پڑیگا ۔پاکستانی حکام نے نو مارچ کو سیمنٹ سے بھرے ہوئے چار ٹرک بھیجے تھے اور چار مزید ٹرکوں کو ہفتے کو بھجواناتھا ۔یاد رہے کہ اس سے پہلے افغان تاجر اور حکومت بار بار پاکستان سے سرحد کی بندش اور راہداری تجارت میں مشکلات کی شکایت کرتے تھے

لیکن اب جب پاکستان نے غلام خان سرحد کھولنے کے بعد افغانستان مال بھجوایا تو افغان سکیورٹی حکام نے ٹرکوں کو ر وک دیا۔’’این این آئی ‘‘کو افغان ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ خوست کے گور نر اور سویلین حکام پاکستانی ٹرکوں کو آگے جانے کی اجازت دینے کے حامی ہیں لیکن سکیورٹی حکام نے ٹرکوں کو روک رکھا ہے ۔یاد رہے کہ پہلے سات مارچ کو سرحد کھولنے کا فیصلہ کیا گیا تھا تاہم مزید سہولتوں کو یقینی بنانے کیلئے فیصلہ ملتوی کردیا گیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟


میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…