پیر‬‮ ، 10 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ایرانی سفارتخانے پر حملہ کرنے والے ملزمان گرفتار،حملہ آور کون تھے ؟ حیرت انگیز انکشافات،ایران سے معافی مانگ لی گئی

datetime 10  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران/لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی وزارت خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ لندن میں ایرانی سفارتخانے پر حملہ کرنے والے گرفتار کے لئے گئے،ہمار ا مطالبہ ہے کہ حملہ کرنے والوں کے خلاف مقدمہ چلانے اور انھیں کڑی سزا دی جائے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ لندن میں ایرانی سفارتخانے پر حملہ کرنے والے گرفتار ہو گئے ہیں۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے کہا ہے کہ لندن میں ایرانی سفارتخانے پرشرپسند عناصر کی جانب سے دھاوا بولنے والے گرفتار ہو گئے ہیں۔ بہرام قاسمی نے حملہ کرنے والوں کے خلاف مقدمہ چلانے اور انھیں کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔واضح رہے کہ انتہاپسند شیرازی فرقہ کے حامیوں کے چند عناصر نے کل لندن میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانے کی عمارت پر دھاوا بولنے کے علاوہ ایرانی پرچم کی توہین بھی کی تھی۔اس واقعے کی اطلاع ملنے کے فورا بعد ایرانی وزیر خارجہ کے معاون خصوصی برائے سیاسی امورسید عباس عراقچی نے تہران میں موجود برطانوی سفیر سے شدید احتجاج کیا.انہوں نے برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا کہ لندن میں ایرانی سفارتکاروں کے تحفظ کو یقینی بنائے اور دھاوا بولنے والوں پر مقدمہ چلاکر انھیں کڑی سزا دی جائے۔ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ برطانوی سفیر نے اس واقعے پر اپنی حکومت کی جانب سے باضابطہ طور پر معافی مانگی.ایرانی سفارتخانے پر حملہ کرنے والے چاقووں سے لیس تھے اور 3 گھنٹے بعد برطانوی پولیس نے شرپسندوں پر قابو پایا۔واضح رہے کہ شیرازی فرقے کی قیادت جو برطانوی شیعہ کے نام سے مشہور ہے سید صادق شیرازی کرتے ہیں۔شیرازی فرقہ سنی مسلمانوں کے مقدسات کی توہین کرتا ہے۔

موضوعات:



کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…