بدھ‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2025 

سری دیوی کی وفات کے محض 10دن بعد سالگرہ منانے والی ان کی بیٹی جھانوی کپور نے اب کیا کام کر دیا۔۔بھارت میں ہنگامہ کھڑا ہو گیا

datetime 10  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)گزشتہ ماہ 24 فروری کو پانی کے ٹب میں حادثاتی طور پر ڈوب کر ہلاک ہونے والی بولی وڈ اداکارہ سری دیوی کی بیٹی نے فلموں کی شوٹنگ شروع کردی۔21 سالہ جھانوی کپور نے اپنی پہلی فلم ’دھڑک‘ کی شوٹنگ اپنی والدہ کے مرنے کے محض 2 ہفتوں بعد ہی شرع کی ہے۔جھانوی کپور نے اپنی پہلی فلم کی شوٹنگ ایک ایسے وقت میں شروع کی جبکہ انہیں والدہ کی موت کے 10 دن بعد اپنی سالگرہ کا جشن منانے پر بھی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ 21 سالہ جھانوی کپور نے تین دن قبل 6 مارچ کو اپنی سالگرہ اس وقت منائی ٗجب ان کی والدہ کو مرے ہوئے پورے 7 ہوئے تھے۔جھانوی کپور نے سالگرہ کے موقع پر اگرچہ سادہ تقریب رکھی تاہم وہ اپنی دوستوں اور اہل خانہ کے ساتھ خوش دکھائی دیں جس وجہ سے انہیں سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔اب سالگرہ منانے کے بعد جھانوی کپور نے اپنی والدہ کے موت کے ٹھیک 13 دن بعد اپنی پہلی فلم کی شوٹنگ بھی شروع کردی۔خیال رہے کہ جھانوی کپور کی والدہ سری دیوی 24 فروری کی رات دبئی کے معروف ایمیریٹس ٹاورز ہوٹل میں نہانے کے دوران پانی کے ٹب میں ڈوب کر ہلاک ہوگئی تھیں۔پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق نہانے سے قبل سری دیوی نے شراب نوشی کر رکھی تھی، جس وجہ سے وہ نہانے کے دوران بے ہوش ہوگئیں۔ان کی آخری رسومات 28 فروری کو ممبئی میں ادا کی گئی تھیں، جبکہ ان کی راکھ کو رواں ماہ 5 مارچ کو گنگا میں بہایا گیا تھا۔ماں کی راکھ کو گنگا میں بہانے کے ایک دن بعد ہی 21 سالہ جھانوی کپور نے اپنی سالگرہ کا جشن منایا ٗ ان کے انتقال کے 13 دن بعد ہی فلم کی شوٹنگ کا آغاز کردیا۔بولی وڈ ببل نے انسٹاگرام پر جھانوی کپور کی شوٹنگ سیٹ سے تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ فلم کی سیٹ پر واپس آگئیں۔علاوہ ازیں جھانوی کپور فین پیج کے انسٹاگرام پر بھی ان کی اسی تصویر کو ان کی والدہ سری دیوی کی فلم انگلش ونگلش کی تصویر کے ساتھ شیئر کرکے ان دونوں کی ملتے جلتے چہرے کا موازنہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ جھانوی کپور کی پہلی فلم ’دھڑک‘ کی ہدایات ششانک کھیتن دے رہے ہیں، جبکہ اسے کرن جوہر پروڈیوس کر رہے ہیں۔یہ مراٹھی فلم ’سیرت‘ کا ہندی ریمیک ہے، جس میں اداکار شاہد کپور کے سوتیلے بھائی اشان کھاتر، جھانوی کپور سے رومانس کرتے نظر آئیں گے۔فلم کے جاری کیے گئے پوسٹرز پہلے سے ہی وائرل ہوچکے ہیں، امکان ہے کہ فلم کو رواں برس جولائی میں ریلیز کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



پیرس کی کرسمس


دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…