لندن(این این آئی)سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے اپنے دورہ برطانیہ کے وران برطانوی وزیر دفاع گیوین ولیامسن سے ملاقات کی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ ملاقات نورھ ہولٹ فوجی اڈے پر ہوئی جس میں دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف دونوں ملکوں کی جاری جنگ اور اس میں ایک دوسرے کیساتھ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی ولی عہد کی نورتھ ہولٹ اڈے پر پہنچنے پر ٹائیفون طیاروں سے انہیں فضاء میں سلامی دی گئی۔ اس کے بعد انہیں اڈے پر گارڈآف آنر بھی پیش کیا گیا۔سعودی ولی عہد اور برطانوی وزیر دفاع کے درمیان ہونے والی بات چیت میں دو طرفہ تزویراتی تعاون، دفاعی، فوج، سعودی عرب کے ویژن 2030، مشرق وسطیٰ کے حل طلب مسائل، عالمی تنازعات ،دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جاری جنگ اور اسے کامیاب بنانے کے لیے دوطرفہ تعاون پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔سعودی ولی عہد اور برطانوی وزیر دفاع نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور دیگر مسائل پر دونوں ملکوں کے موقف میں ہم آہنگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔