بدھ‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2026 

کابل میں اسلامی اتحاد پارٹی کے رہنما کی برسی کی تقریب کے دوران خودکش حملہ، 7فراد ہلاک ، 22زخمی

datetime 9  مارچ‬‮  2018 |

کابل(آئی این پی)افغانستان کے دارالحکومت کابل میں اسلامی اتحاد پارٹی کے رہنما کی برسی کی تقریب کے دوران خودکشحملے میں 7فراد ہلاک اور 22زخمی ہوگئے جبکہ صوبہ تخار میں طالبان کے حملے میں16 افغان سکیورٹی اہلکار مارے گئے ۔جمعہ کو افغان میڈیا کے مطابق الحکومت کابل میں اسلامی اتحاد پارٹی کے رہنما کی برسی کے موقع پر بم دھماکے میں 7فراد ہلاک اور 22زخمی ہوگئے ۔

وزارت داخلہ کاکہنا ہے کہ دھماکہ کابل کے پی ڈی 6 کے علاقے موسلا مزاری کے قریب اسلامی اتحاد پارٹی کے رہنما عبداعلی مزاری کی برسی کی تقریب کے قریب ہوا۔وزارت داخلہ کے نائب ترجمان نے طلوع نیوز کو بتایا کہ دھماکہ خودکش تھا جو کابل کے پی ڈی 6 علاقے موسلا مزار کے قریب ہوا۔دھماکے میں 7افراد ہلاک اور 22دیگر زخمی ہوگئے ۔انکا مزید کہنا تھاکہ دھماکہ عبداعلی مزاری کی برسی کی تقریب کے دوران ایک چیک پوائنٹ کے قریب ہوا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ دھماکے میں کم سے کم 10افراد ہلاک اور 22دیگر زخمی ہوئے ہیں۔تاحال کسی بھی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ادھر صوبہ تخار میں طالبان کے ایک حملے کے نتیجے میں16سکیورٹی اہلکار مارے گئے ۔ صوبائی حکام کے مطابق جنگجوئوں نے ضلع خواجہ گر میں واقع متعدد چیک پوائنٹس پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں سکیورٹی اہلکاروں اور طالبان کے مابین جھڑپیں بھی ہوئیں۔ چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے کابل میں ایک تقریب کے دوران بتایاکہ 10افغان فوجی اور 6پولیس اہلکار وں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دیا ہے ۔طالبان نے حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ گروپ کے جنگجوئوں نے خواجہ گر ضلع میں سیکورٹی چیک پوسٹوں پر حملے کرکے حکومتی فورسز کو بھاری جانی نقصان پہنچایا ہے ۔یاد رہے کہ 2014میں نیٹو فوجی مشن کے خاتمے کے بعد سے طالبان افغان سکیورٹی اہلکاروں پر اپنے حملوں میں تیزی لائے ہیں۔گزشتہ چند ماہ کے دوران دہشتگرد حملوں میں 150سے زائد افراد مارے جاچکے ہیں۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…