ٹیکساس (آئی این پی)امریکی ریاست ٹیکساس میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، طیارے میں سوار 3 افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق حادثہ ٹیکساس کے لاریڈو ائیرپورٹ کے قریب پیش آیا۔
پائلٹ نے ٹیک آف کے بعد طیارے میں خرابی کی اطلاع دی۔دوبارہ لینڈنگ کی کوشش کے دوران طیارہ ائیرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے کے بعد طیارے کا ملبہ اٹھانے کے لیے ائیرپورٹ بند کر دیا گیا۔