اتوار‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2026 

عرب شہزادوں کے لیے کم سن لڑکیاں سپلائی کرنے والی روسی آنٹی گرفتار ، دوران تفتیش پوری اُمت مسلمہ کو شرم سے پانی پانی کر دینے انکشافات کر ڈالے

datetime 9  مارچ‬‮  2018 |

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) روس کی معروف ماڈل18سالہ ہم وطن دوشیزہ کیساتھ عرب ملک جاتے ہوئے ماسکو ائیرپورٹ سے گرفتار، شرمناک انکشاف سامنے آگیا۔ بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق کسینیا ستاریکووا نامی ماڈل اپنی 18سالہ ہم وطن روسی دوشیزہ کیساتھ عرب ملک جاتے ہوئے ماسکو ائیرپورٹ پر گرفتار کر لی گئی ہے۔ گرفتاری کے بعد کسینیا ستاریکو وا نامی اس ماڈل نے شرمناک انکشاف کیا ہے ۔

ماڈل کے انکشاف کے مطابق ہ اس 18سالہ لڑکی کو ایک عرب ملک لیجا رہی تھی جہاں اس نے اسے عرب شہری کے ہاتھ فروخت کرنا تھا۔ اس نے لڑکی کو وہاں نوکری کا جھانسہ دے رکھا تھا تاہم پولیس نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کرکے انہیں ایئرپورٹ سے گرفتار کر لیا۔ تفتیش کے دوران معلوم ہوا ہے کہ 22سالہ کیسینیا کے ساتھ دیگر کئی ماڈلز بھی اس دھندے میں ملوث ہیں، ان میں روس کی 19سالہ سپرماڈل تاتیانا پیترووا بھی شامل ہے اور اسے بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔یہ دونوں ماڈلز ایک ماڈلنگ ایجنسی بھی چلاتی ہیں۔ لڑکی، جسے یہ عرب ملک لیجا رہی تھیں، نے حال ہی میں ماسکو یونیورسٹی سے گریجویشن مکمل کی ہے۔ انہوں نے عرب شہری کے ساتھ اس کا سودا 19ہزار پاؤنڈ (تقریباً 29لاکھ روپے) میں کیا تھا، وہاں لیجا کر اس لڑکی کا پاسپورٹ چھین کر اسے جسم فروشی کے دھندے پر لگایا جانا تھا۔واضح رہے کہ اس سے قبل فلپائنی حکومت کی جانب سے ایک عرب ملک میں خواتین شہریوں کو ملازمت پر بھیجنے پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔ فلپائنی حکومت کا کہنا تھا کہ ملازمت کیلئے بڑے عرب ملک کا رخ کرنے والی ان کی خواتین شہریوں کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا جاتا ہے جبکہ عرب ممالک میں غیر ملکی خواتین سے جسم فروشی کے مکروہ دھندے کا انکشاف اس سے قبل بھی کئی بار منظر عام پر آچکا ہے تاہم عرب ممالک کی حکومتیں اس حوالے سے سنجیدہ اقدامات کرنے میں ناکام نظر آتی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…