پیر‬‮ ، 10 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

دپیکا اور رنویر سنگھ کی شادی کی تاریخ طے پا گئی ؟ ٹویٹر پر ہنگامہ سا برپا ہو گیا

datetime 9  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی )بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اور بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی کی شادی کے بعد اب سوشل میڈیا صارفین کو ایک اور بھارتی اداکارہ اور اداکار کی شادی کا موضوع مل گیا اور اب وہ کھل کر اس پر بات چیت کر رہے ہیں اور اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں ۔بھارتی میڈیا کا کہناہے کہ انٹر نیٹ پر رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون کی شادی کی تاریخ طے ہونے سے متعلق طوفان برپا ہے۔

تاہم اس کی صداقت کے حوالے سے ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتاہے ۔ رپورٹس بتا رہی ہیں کہ دپیکا اور رنویر کے والدین نے شادی کی تاریخ کا تعین کر لیاہے اور یہ ممکنہ طور پر اگلے تین یا چار مہینوں کے اندر اندر ہی ہے ۔ رپورٹس کا کہناہے کہ دپیکا کے گھر والے رنویر سنگھ کے گھر والوں سے ملنے کیلئے ممبئی آئے اور پوری فیملی نے ایک ساتھ ’وورلی ‘ عشائیہ کیا تاہم اب ٹویٹر پر ایک ہنگامہ سا پر با ہو گیاہے ۔ایک صارف نے ٹویٹر پر کہا کہ’’کیا رنویر اور دپیکا کے گھر والوں نے شادی کی تاریخ فائنل کر لی ہے ؟‘‘جس پر ایک اور صارف میدان میں آیا اور کہنے لگا کہ ان دونوں کی شادی کی تاریخ کا ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا ۔ٹویٹر پر یہ بحث بھی شروع ہو چکی ہے کہ جوڑا ’ڈسٹیشن ویڈنگ ‘ کے حق میں دکھائی دیتاہے جبکہ رنویر سنگھ کے گھر والوں نے ممبئی میں ہی شادی کرنے کا فیصلہ کر لیاہے ۔

موضوعات:



کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…