برسلز (سی پی پی ) امریکا کی طرف سے سٹیل اور ایلومینیم پر مزید ٹیکس عائد کرنے کے اعلان کے بعد یورپی یونین نے بھی امریکی حکومت کے خلاف جوابی اقدامات اٹھانے کی تیاری شروع کر دی ہے۔ عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق یورپی یونین کی ٹریڈ کمشنر
سیسیلیا مالمشٹروئم کا کہنا ہے کہ امریکا سے در آمد ہونے والے مکھن اور اورنج جوس پر مزید ٹیکس عائد کیا جا سکتا ہے تاہم فی الحال ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ ان کے مطابق یورپی کمیشن فی الحال صورتحال کو مزید کشیدہ نہیں بنانا چاہتا تاہم امریکی اقدامات کا مناسب جواب دیا جائے گا۔