جدہ (سی پی پی ) سعودی عرب میں سجے فیسٹول میں بپھرے شیر نے بچی پرحملہ کر کے اسے زخمی کردیا۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق جدہ میں اوسس مال کے قریب سجے فیسٹیول کے دوران وہاں رکھے گئے جانوروں کے شعبہ میں ایک شیرآپے سے باہر ہو کر وہاں
موجود لوگوں پر حملہ آور ہو گیا اور ایک بچی کو زخمی کردیا۔ وہاں موجود لوگوں نے واقعے کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی۔ ڈپٹی گورنر نے فوری طور پر واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فیسٹیول کو روکنے اور واقعے کی وسیع پیمانے پر تحقیقات کا حکم صادر کر دیا ہے۔