اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

سری دیوی کی موت کے کچھ دن بعد بیٹی جھانوی کپور کا ایسا اقدام جس نے انڈسٹری میں ہنگامہ برپا کر دیا

datetime 8  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی) آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی بڑی بیٹی جھانوی کپور 21 برس کی ہوگئی ہیں۔ انہوں نے اپنی سالگرہ اولڈ ایج ہوم میں منائی۔اس کے علاوہ ان کی سوتیلی بہن انشولا کی طرف سے بھی ان کی سالگرہ کی تقریب منائی گئی جس میں تینوں بھائیوں بونی کپور، انیل اور سنجے کپور کے اہلخانہ نے شرکت کی۔ جھانوی کپور نے اپنی سالگرہ ایک اولڈ ایج ہوم میں جاکر منائی۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں انہیں معمر خواتین اور یتیم بچوں کے ہمراہ انتہائی سادگی کے ساتھ سالگرہ مناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ا

نہوں نے اس موقع پر کپڑے بھی انتہائی سادہ پہن رکھے تھے۔ علاوہ ازیں جھانوی کپور کی سالگرہ کے موقع پر ان کی بڑی بہن انشولا کپور کی طرف سے کپور فیملی کے لئے ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں کپور خاندان کے تمام افراد نے شرکت کی۔اس موقع پر سنجے کپور نے کپور خاندان کی بیٹیوں کی ایک گروپ فوٹو بھی شیئر کی جسے سوشل میڈیا پر خوب پسند کیا جارہا ہے۔دوسری جانب جھانوی کپور کی چچا زاد بہن سونم کپور نے جھانوی کی ایک مسکراہٹ والی تصویر شیئر کرکے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی اور انہیں دنیا کی مضبوط ترین لڑکی قرار دیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…