اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

مسجد کی جگہ پر مندر بنانے کی اجازت نہیں دی گئی تو بڑے پیمانے پر خانہ جنگی ہوگی اور۔۔۔!،تنازع کے ثالث و ہندو مذہبی رہنما رائے شنکر نے مسلمانوں کوخطرناک دھمکی دیدی

datetime 7  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)بھارتی دارالحکومت کی بابری مسجد تنازع کے ایک ثالث اور ہندو مذہبی پیشوا رائے شنکر نے خبر دار کیا ہے کہ اگر مسجد کی جگہ پر مندر بنانے کی اجازت نہیں دی جاتی تو ملک میں بڑے پیمانے پر خانہ جنگی ہو سکتی ہے۔بھارتی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بھارتی مذہبی پیشوا نے آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ پر زور دیا ہے کہ وہ اس معاملے کو عدالت میں لے جائے بغیر ہی حل کر لیں۔انہوں نے خبر دار کر دیا کہ اگر عدالتی مداخلت کے بغیر یہ معاملہ حل نہیں ہوتا

تو بھارت میں مذہبی بنیادوں پر بڑے پیمانے پر خانہ جنگی ہو سکتی ہے۔بھارتی اخبار کے مطابق رائے شنکر نے اے آئی ایم پی ایل بی کو ایک خط لکھ کر خبر دار کیا کہ اگر اس معاملے میں کورٹ سے رجوع کیا گیا تو یہ ہندو اور مسلمانوں کے لیے نقصان دہ ہوگا تاہم اس معاملے کو اگر عدالت کے باہر ہی حل کر لیا جائے تونوں دونوں مذاہب کی اس میں جیت ہو سکتی ہے۔اپنے خط مین انہوں نے کہا کہ اگر عدالتِ عظمیٰ سے رابطہ کیا جائے گا تو اس صورت میں 4 آپشنز سامنے آسکتے ہیں جن میں عدالت مسلمانوں کو اس زمین سے دور کر سکتی ہے ٗیہ زمین ہندوؤں کو دی جاسکتی ہے، عدالت الہٰ آباد کے فیصلے کو برقرار رکھ سکتی ہے (جس میں ایک ایکٹر اراضی پر مسجد جبکہ 60 ایکٹر اراضی پر مندر بنانے کا حکم تھا) یا پھر پارلیمنٹ سے اس حوالے سے کوئی قانون سازی بھی کر سکتی ہے۔اپنے خط میں رائے شنکر نے اپنے خط میں کہا کہ مذکورہ 4 ا?پشنز میں سے جو بھی فیصلہ سامنے آئی تاہم اس کا نقصان قوم کو ہوگا بالخصوص مسلمان مذہب کو اس کا نقصان زیادہ ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ مسلمان بابری مسجد کی زمین ایسے ’لوگوں‘ کو نہیں دے سکتی جنہوں نے ان کی مسجد کو شہید کیا، تاہم دوسری جانب مسلمان یہ زمین بھارت کی عوام کو تحفے میں دینے کیلئے تیار ہے اور ایسے میں صرف ثالثی کے ذریعے ہی اس تنازع کا حل ممکن ہو سکتا ہے۔



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…