اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

بھارتی محکمہ احتساب کے سربراہ جسٹس وشوا ناتھ قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ، حملہ آور گرفتار ،ملزم کو کس بات پر غصہ تھا کہ اس نے انتہائی قدم اُٹھایا؟ وجہ سامنے آگئی

datetime 7  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنگلورو(این این آئی)بھارت میں محکمہ احتساب کے سربراہ جسٹس وشوا ناتھ قاتلانہ حملہ میں شدید زخمی ہوگئے ٗ پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرلیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کرناٹکا کے دارالحکومت بنگلورو میں احتساب عدالت کے جج جسٹس وشوا ناتھ شیٹی کو ایک حملہ آور نے خنجر کے وار کرکے شدید زخمی کردیا۔

74 سالہ جسٹس وشوا ناتھ شیٹی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیاجہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کمرہ عدالت سے ملزم کو گرفتار کرکے اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ حملہ آور کی شناخت تیجاس شرما کے نام سے ہوئی۔ ملزم تیجاس شرما نے جسٹس وشوا ناتھ شیٹی کو کمرہ عدالت میں اس وقت نشانہ بنایا جب وہ ایک مقدمے کی سماعت کر رہے تھے۔تیجاس شرما ایک بڑا خنجر اپنے لباس میں چھپا کر کمرہ عدالت میں داخل ہونے میں کامیاب ہوا اور موقع پاکر اس نے جج پر خنجر کے 5 وار کیے۔ حکام کے مطابق ملزم تیجاس شرما نے احتساب عدالت میں مقامی سرکاری محکمے اور اس کے افسر کے خلاف کرپشن کی درخواست دائر کی تھی۔تیجاس شرما کے مطابق کرپٹ افسران سرکاری ٹھیکے کیلئے اس سے رشوت کا مطالبہ کررہے ہیں جن کے خلاف کارروائی کی جائے۔ بتایا جاتا ہے کہ جسٹس وشوا ناتھ شیٹی نے ملزم کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردی تھی جس پر اسے غصہ تھا۔ جسٹس وشوا ناتھ شیٹی ریاست کرناٹکا کی ہائی کورٹ کے سابق جج بھی رہ چکے ہیں۔



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…