اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

چین دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا

datetime 7  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(آئی این پی)چین نے ایک بار پھر اس عزم کو دہرایا ہے کہ وہ دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا۔مالی معاملات کو پاکستان کے خلاف سیاسی دبائو کے طور پر استعمال کرنے کی مخالفت کرتے ہیں۔پاکستان ہمارا سدابہار دوست ہے۔ چین اور پاکستان دہشتگردی کے خلاف تعاون اور رابطے کو مزید مضبوط بنانے کا کام جاری رکھیں گے۔

پاکستان اور چین کے درمیان سیاسی اعتماد ناقابل شکست ہے۔ اور نہ ہی کوئی کوشش چین اورپاکستان کے تعلقات کو ختم کرسکتی ہے۔ ہم بین الاقوامی برادری پر زور دیتے ہیں کہ وہ دہشتگردی کے خلاف پاکستان پر الزام لگانے کے بجائے پاکستانی کوششوں کے ساتھ منصفانہ اور غیر جانبدرانہ سلوک کرے۔ان خیالات کا اظہار چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے اپنی ہفتہ ور بریفنگ کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت اور عوام نے دہشتگردی کے خلاف زبردست کوششیں کی ہیں اورانہوں نے بین الاقوامی دہشتگردی کی وجوہات روکنے کے خاتمے کے لیے عظیم قربانیاں دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ سوال اس لیے پیدا ہوتا ہے۔پاکستان نے حالیہ برسوں کے دوران مالیاتی نگرانی مضبوط بنانے کے لیے کئی فعال اقدام کیے ہیں۔ اور دہشتگردوں کو ملنے والے سرمایے کے خلاف کریک ڈائون کیا ہے اوراس میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔ اس لیے تمام فریقین کو دہشتگردی کے خلاف پاکستانی کوششوں کو کھلے دل کے ساتھ تسلیم کرنا چاہیے اور پاکستان پر الزام تراشی نہیں کرنی چاہیے۔ہم فنڈز کو پاکستان پردبائو کے لیے سیاسی اقدام کے طور پر استعمال کرنے کے بھی مخالف ہیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان ہمارا سدابہار دوست ہے۔ چین اور پاکستان دہشتگردی کے خلاف تعاون اور رابطے کو مزید مضبوط بنانے کا کام جاری رکھیں گے۔ پاکستان اور چین کے درمیان سیاسی اعتماد ناقابل شکست ہے۔ اور نا ہی کوئی کوشش چین اورپاکستان کے تعلقات کو ختم کرسکتی ہے۔

موضوعات:



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…