ٹرمپ انتظامیہ کو ایک اور جھٹکا، صدر کے اہم اقتصادی مشیر گرے کون مستعفی

7  مارچ‬‮  2018

واشنگٹن (این این آئی)وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلیٰ ترین اقتصادی مشیر گرے کون نے استعفیٰ دیدیا ۔ یہ امریکی صدر کی ٹیم کے ہائی پروفائل استعفوں میں تازہ ترین استعفیٰ ہے۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گرے کون نے کہا کہ ’اپنے ملک کی خدمت کرنا ایک اعزاز تھا۔قیاس آرائی کی جاری رہی ہے کہ چونکہ گرے کون آزاد تجارت کے حامی ہیں اس لیے وہ صدر ٹرمپ کی جانب سے ایلمونیم اور سٹیل کی در آمدات پر ٹیکس عائد کیے جانے کے منصوبے پر ناراض تھے۔

کون امریکی بینک گولڈ مین سکس بینک کے سابق صدر بھی رہے انھوں نے نے گذشتہ برس ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ٹیکس کی مد میں کی گئی اصلاحات میں مدد بھی کی۔ تاہم خیال ہے کہ یہ دونوں زیادہ قریب نہیں تھے۔اگست 2017 میں گرے کون نے ورجینیا میں انتہائی دائیں بازو کی جماعت کی ریلی پر ڈونلڈ ٹرمپ کے ردعمل کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور کہا تھا کہ ’انتظامیہ کو بہتر کر سکتی ہے اور اسے کرنا ہوگا۔گرے کون نے اپنے بیان میں کہا ’اپنے ملک کے لیے کام کرنا ایک اعزاز تھا اور امریکی عوام کے لیے اقتصادی نشوونما کے لیے سود مند قانون سازی کرنا خاص طور پر تاریخ ساز ٹیکس اصلاحات۔بیان میں مزید کہا گیاکہ میں صدر کا شکر گزار ہوں کہ انھوں نے مجھے یہ موقع دیا اور میں انہیں اور ان کی انتظامیہ کو کامیاب مستقبل کی دعا دیتا ہوں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…