جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

قطری بحران کے حل کی کْنجی الریاض میں ہے ،شاہِ بحرین

datetime 7  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

منامہ (این این آئی)بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ نے کہا ہے کہ قطری بحران کے حل کی کنجی الریاض میں ہے۔ انھوں نے مصری میڈیا کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انھیں اس بات پر حیرت ہے جب قطری بحران کا آغاز ہوا تھا تو امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی اپنے موقف کی وضاحت کے لیے الریاض کیوں نہیں گئے تھے؟انھوں نے کہا کہ ہماری رسم و روایت یہ ہے کہ ہمیشہ چھوٹا بھائی بڑے بھائی کے پاس اپنے مؤقف کی وضاحت کے لیے جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بحرین قطر کی موجودہ صورت حال سے خوش نہیں ہے لیکن انھوں ( قطریوں ) نے خلیجی ممالک سے عدم مطابقت نہ رکھنے والی پالیسی اختیار کی اور بحرین کے داخلی امور میں مداخلت جاری رکھی تھی ۔شاہ حمد نے کہاکہ قطری ہمارے رشتے دار اور دوست ہیں۔وہ آل ثانی کی حکمرانی سے قبل ہمارے ہی لوگ تھے۔ انھوں نے واضح کیا کہ اگر قطر اپنی پالیسیوں میں تبدیلی نہیں لاتا تو یہ بحران اسی طرح جاری رہے گا۔انھوں نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے بحرین اور مصر کے درمیان دو طرفہ تعلقات کی اہمیت پر زوردیا ہے اور اس سے باہمی دلچسپی کے مختلف امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔شاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ سے امریکی محکمہ خارجہ کے ڈپٹی اسسٹنٹ سیکریٹری برائے خلیج عرب اور مشرق قریب امور ٹموتھی لینڈر کنگ اور امریکا کی سنٹرل کمان کے کمانڈر انچیف انتھونی زینی نے بھی منامہ میں ملاقات کی۔انھوں نے دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور مستقبل میں انھیں مزید مضبوط بنانے کے طریقوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…