اتوار‬‮ ، 09 مارچ‬‮ 2025 

کترینہ کیف کے والد کا کشمیر سے ہے، والدین میں جدائی ہو گئی تھی

datetime 7  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی) کترینہ کیف کے والد کون ہیں، وہ کیا کرتے ہیں اور کہاں رہتے ہیں اس بارے میں لوگ بہت کم جانتے ہیں۔یہ بات واقعی حیران کن ہے کہ کترینہ کیف کی اپنے والد کیساتھ موجودہ عرصے میں کوئی تصویر موجود نہیں ہے، حالانکہ ان کی اپنی بہنوں کے ہمراہ اکثر تصاویر سامنے آتی رہتی ہیں۔ ان کا اپنی فیملی کیساتھ نہایت محبت کا سلوک ہے، وہ اکثر چھٹیاں بھی اپنے خاندان کے ہمراہ گزارتی ہیں۔

ہانگ کانگ میں جنم لینے والی کترینہ کیف کا شمار بالی وڈ کی ٹاپ ہیروئنز میں ہوتا رہا ہے۔ کترینہ نے اپنے کریئر کا آغاز گرچہ بوم جیسی فلاپ فلم سے کیا تھا لیکن جلد ہی ہیلو لندن ، ویلکم اور سنگھ از کنگ جیسے فلموں میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھا کر شہرت حاصل کر لی۔فلم دھوم -3، ایک تھا ٹائیگر اور جب تک ہے جان جیسی فلموں نے انھیں بالی وڈ کی صف اول کی اداکاراؤں کی فہرست میں لا کر کھڑا کیا۔ کترینہ کا اصل نام کترینہ ترکیوٹ ہے، ان کی والدہ سوزین ایک چیرٹی ورکر اور قانون کے شعبے سے منسلک ہیں، ان کے والد محمد کیف کا تعلق کشمیر سے ہے اور وہ ایک بزنس مین ہیں۔واضح رہے کہ کترینہ کا بچپن نارمل نہیں تھا اور ان کی فیملی لائف ڈسٹرب تھی، کترینہ سمیت ان کی تمام بہنوں کی پرورش ان کی والدہ نے کی، کیونکہ کترینہ کے والدین کے درمیان ان کے بچپن میں ہی علیحدگی ہو گئی تھی جس کے بعد اداکارہ کے والد نیویارک شفٹ ہو گئے تھے۔کترینہ کا اپنے والد سے رابطہ کافی عرصے سے منقطع ہے، ایک انٹرویو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کی کسی چیز میں والد حصے دار نہیں ہیں، ان کا کہنا تھا کہ جب میں اپنے دوستوں کو اپنے والد کیساتھ دیکھتی ہوں تو سوچتی ہوں کہ کاش میرے پاس صرف یہ ہوتا… لیکن شکایت کی بجائے میں اپنے موجودہ حال پر مطمئن ہوں!

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)


ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…