ممبئی (این این آئی )بھارتی ٹی وی اداکارہ دپیکا کاکڑکی اداکار شعیب ابراہیم کے ساتھ شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں اور مداحوں کی جانب سے ان کے اپنے ساتھی اداکار کے ساتھ شادی کے فیصلے کو بھی خوب سراہا گیا لیکن ہر کسی کے ذہن میں یہ ایک بات ضرورتھی کی کیا اداکارہ نے اسلام قبول کر لیاہے ؟
تاہم اب اس سوال کا جواب انہوں نے دے دیاہے ۔اداکارہ دپیکا کاکڑ حال ہی میں دیئے گئے انٹرویو میں اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’ہاں میں اسلام قبول کر چکی ہوں اور مجھے اس پر فخر ہے یہ میں نے اپنی ذاتی خوشی کیلئے کیاہے ‘تاہم انہوں نے اس حوالے سے کسی بھی قسم کی مزید نجی تفصیلات بتانے سے انکار کر دیا۔