ماسکو(آئی این پی)روس نے واضح کیا ہے کہ امریکہ شام میں امن کا خواہاں نہیں بلکہ تقسیم چاہتا ہے، امریکہ، شام بارے مکر و فریب اور جھوٹ سے کام لے رہا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس نے کہا ہے کہ امریکہ، شام میں امن نہیں چاہتا اور وہ مختلف بہانوں سے حالات کو خراب کرنے کے درپے ہے۔روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاورف نے شام کو تقسیم کرنے کی
امریکی کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ، شام کے بارے میں مکر و فریب اور جھوٹ سے کام لے رہا ہے۔روس کے وزیر خارجہ نے کہا کہ شام کے بحران کو حل کرنے کے سلسلے میں صداقت کی ضرورت ہے اور مغربی ممالک میں صداقت نہیں ہے۔روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ دہشت گرد کسی قانون کے پابند نہیں ہیں اور نہ ہی وہ سکیورٹی کونسل کی قراردادوں کے مطابق عمل کرتے ہیں۔