واشنگٹن(آئی این پی)ویت نام میں ا مریکی بحری بیڑے کی موجودگی چین کے لئے براہ راست پیغام ہے، بیڑے کی موجودگی چینی علاقے میں امریکی اثرورسوخ بڑھانے کی کوشش اور دو دشمن ملکوں کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات کی نشاندہی کرتی ہے۔
غیر مل؛کی میڈیا کے مطابق یو ایس ایس کارل وینسن نامی یہ امریکی بحری بیڑہ ویتنام کے خلاف جنگ کے بعد پہلی بار اس ملک کے ساحل پر پہنچا ہے جس سے چین کے علاقے میں امریکی اثرورسوخ بڑھانے کی امریکی کوشش کے علاوہ دو دشمن ملکوں کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات کی نشاندہی ہوتی ہے۔ویتنام کے ساحل پر اس امریکی بحری بیڑے کی موجودگی 1975 کے بعد ویتنام میں امریکہ کی نمایاں فوجی موجودگی کو ظاہر کرتی ہے جس سے جنوبی چین کے سمندر میں واقع متنازعہ علاقوں میں بیجنگ اور ہنوئی کے تعلقات میں پائی جانے والی پیچیدگی کی بھی نشاندہی ہوتی ہے۔اس سے قبل اس سلسلے میں چین کی تشویش دور کرنے کے لئے ویتنام کے ایک وفد نے بیجنگ کا دورہ بھی کیا تھا۔ایسی حالت میں کہ امریکی پریس ذرائع نے ویتنام کے ساحل پر امریکی بحری بیڑے کی موجودگی کو چین کے لئے براہ راست پیغام کا حامل قرار دیا ہے۔ چین کی جانب سے اب تک اس سلسلے میں کسی بھی طرح کے ردعمل کا اظہار نہیں کیا گیا ہے۔چین کے لئے براہ راست پیغام کا حامل قرار دیا ہے۔ چین کی جانب سے اب تک اس سلسلے میں کسی بھی طرح کے ردعمل کا اظہار نہیں کیا گیا ہے