سب سے بڑا بریک تھرو،شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان تاریخی معاہدہ،امریکہ کو ایسا سرپرائز دے دیاگیا کہ کبھی سوچابھی نہ ہوگا

6  مارچ‬‮  2018

پیانگ یانگ(این این آئی)شمالی کوریا کے سربراہ کم جون ان سے جنوبی کوریا کے سینئر حکومتی شخصیات نے ملاقات کی جس کے دوران ایک معاہدہ بھی طے پایا جسے تاریخی قرار دیا جارہا ہے۔جنوبی کوریا کے صدارتی آفس سے جاری بیان میں کہا گیا کہ نیشنل سیکیورٹی آفس کے سربراہ چنگ یوئی انگ کی سربراہی میں 10 رکنی وفد نے شمالی کوریا کے سربراہ کم جانگ ان ، انکی اہلیہ اور بہن سے ملاقات کی۔

دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات کے درمیان ایک معاہدہ بھی طے پایا تاہم اس کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں تاہم شمالی کوریا کی سیٹرل نیوز ایجنسی کے مطابق کم جانگ ان نے پڑوسی ملک کے ساتھ اعلیٰ سطح کے اجلاس کے حوالے سے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے جب کہ جنوبی کوریا کے صدر مون جے این جنوبی کوریا میں سفیروں کی سطح کے اجلاس کے خواہشمند تھے۔دونوں ممالک کے درمیان پہلی مرتبہ کشیدگی میں کمی اس وقت سامنے ا?ئی جب ونٹر اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شمالی کوریا کے سربراہ کم جانگ اِن کی اہلیہ نے شرکت کی تھی۔جنوبی کورین صدر مون جے این نے ونٹر اولمپکس کے دوران شمالی کوریا کے اعلیٰ سطح کے وفد کی میزبانی بھی کی جس کے بعد شمالی کوریا کے سربراہ نے جنوبی کورین صدر مون جے اِن کو اپنے ملک میں اجلاس میں شرکت کی دعوت دی اس حوالے سے مون جے اِن کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کو ایک ساتھ مل کر کام کرنا چاہیے۔یاد رہے کہ شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان گزشتہ کئی دہائیوں سے تعلقات کشیدگی کا شکار ہیں جو حالیہ رابطوں کے بعد بحالی کی طرف جارہے ہیں۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…