پیر‬‮ ، 10 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

سری لنکا میں میں ایمرجنسی نافذ،مسلمانوں پر مسلسل حملوں کے بعد حالات بگڑ گئے،بدھ مت کے پیروکاروں کے وحشیانہ حملے

datetime 6  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولمبو(این این آئی) سری لنکن حکومت نے مسلمانوں پر مسلسل حملوں کے بعد پیدا ہونے والی پرتشدد صورتحال کے پیش نظر ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ کردی۔حکومتی ترجمان کے مطابق فرقہ وارانہ فسادات کی روک تھام کے لئے ملک بھر میں ہنگامی صورتحال کا نفاذ کیا گیاجس کے دوران وسطی شہر کینڈی سمیت مختلف شہروں میں تشدد پر قابو پایا جائیگا۔سری لنکا کے وسطی شہر کینڈی میں بدھ مت سنہلا برادری کی جانب سے مسلمانوں کی دکانوں کو نذر آتش کیے جانے کے واقعات کے بعد حکومت نےگزشتہ روز

شہر بھر میں کرفیو نافذ کیا تھا۔مبصرین نے الزام عائد کیاکہ نیشنل بدھسٹ آرگنائزیشن بودو بالا سینا کے افراد حالیہ پرتشدد واقعات میں ملوث ہے جبکہ گزشتہ ماہ بدھ متوں کے حملوں میں کئی مساجد اور دکانیں نذر آتش کی گئیں اور ان کارروائیوں میں 5 افراد بھی زخمی ہوئے۔ جون 2014 میں بھی مسلمانوں کے خلاف ایک مہم چلائی گئی تھی جس کے دوران متعدد گھروں کو آگ لگانے کے علاوہ مسلمانوں کی املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا تھا۔یاد رہے کہ سری لنکن صدر میتھری پالا سینا نے 2015 میں اقتدار میں آنے کے بعد ماضی میں مسلمانوں کے خلاف مظالم کی تحقیقات کرانے کا اعلان کیا تھا تاہم اب تک حکومت کی جانب سے اس پر کوئی کام نہیں کیا گیا۔



کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…