جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

مصر اور سعودی عرب میں سرمایہ کاری، ماحولیات سمیت 4 معاہدوں پر دستخط

datetime 5  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ (این این آئی)سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے عرب جمہوریہ مصر کے تین روزہ سرکاری دورے کے دوران مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دو طرفہ سرمایہ کاری اور ماحولیات سمیت 4 اہم نوعیت کے معاہدوں کی منظوری دی گئی۔عرب ٹی وی کے مطابق دونوں رہ نماؤں کی موجودگی میں تحفظ ماحولیات اور آلودگی کی کم سے کم کرنے کے معاہدے پر دستخط کیے گئے۔

ان معاہدوں پر مصر کی طرف سے وزیر ماحولیات ڈاکٹر خالد فہمی اور سعودی عرب کی طرف سے وزیر ماحولیات، زراعت و آب پاشی انجینیر عبدالرحمان عبدالمحسن الفاضی نے دستخط کیے۔اس موقع پر سعودی عرب کے جنرل فنڈ اور وزارت سرمایہ کاری وعالمی تعاون سے مصر میں سرمایہ کاری فنڈ کے قیام کا بھی اعلان کیا گیا۔ اس معاہدے پر مصری خاتون وزیر برائے سرمایہ کاری وعالمی تعاون ڈاکٹر سحر نصر اور مصر کی طرف سے کابینہ کے رکن اور وزیر مملکت ڈاکٹر عصام بن سعد بن سعید نے دستخط کیے۔دونوں ملکوں نے دو طرفہ سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے لیے مشترکہ پروگرام تشکیل دینے سے بھی اتفاق کیا گیا۔خیال رہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز تین روزہ دورے پر قاہرہ پہنچے تھے جہاں انہوں نے مصری صدر عبدالفتاح السیسی اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں۔مصری ایوان صدر کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ شہزادہ محمد بن سلمان اور مصری صدر السیسی کے درمیان دہشت گردی کے خلاف جنگ، مسئلہ فلسطین اور قطر کے ساتھ جاری تنازع پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔خیال رہے کہ 2014ء کو پہلے منتخب صدر اور اخوان المسلمون کے رہ نما محمد مرسی کی حکومت کی معزولی اور فیلڈ مارشل عبدالفتاح السیسی کے صدر منتخب ہونے کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں غیر معمولی بہتری آئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…