ہوشیار ،خبردار!ابو ظہبی میں لاپرواہی سے سڑک پار کرنیوالے افراد کواتنی بڑی رقم کا جرمانہ عائد کردیاگیا کہ کبھی سوچا تک نہ ہوگا

4  مارچ‬‮  2018

ابو ظہبی ( این این آئی )متحدہ عرب امارات کے صدر مقام ابوظہبی میں لاپرواہی سے سڑک پار کرنے والے 50 ہزار سے زائد افراد پر جرمانہ عائد کیا گیا۔اماراتی میڈیا کے مطابق پولیس نے بے احتیاطی سے روڈ کراس کرنے والوں کی تعداد کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ سال 50 ہزار 700 شہریوں کو پیدل سڑک پارکرنے میں لاپرواہی برتنے پرفی فرد 400 درہم جرمانہ عائد کیا گیا۔ ان افراد نے پیدل سڑک پار کرنے کے لیے غیر مختص جگہ استعمال کی۔پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال ٹریفک حادثات کی بڑی وجہ پیدل چلنے

والوں کی طرف سے روڈ کراس کرنے میں احتیاط نہ برتنا ہے۔ ایک سال میں گاڑیوں کی ٹکر سے 50 سے زائد پیدل چلنے والے شہری ہلاک ہوچکے ہیں۔واضح رہے کہ ابوظہبی پولیس کے سادہ لباس اہلکار سڑکوں پر راہگیروں پر نظر رکھتے ہیں اور جیسے ہی کوئی شخص بے احتیاطی سے سڑک پار کرتا ہے تو اسے موقع پر ہی جرمانہ کردیا جاتا ہے۔ پولیس نے حادثات سے بچنے کے لیے شہریوں کو سڑک پار کرنے میں احتیاط کرنے اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے موبائل فون استعمال کرنے سے گریز کرنے کی بھی ہدایت دی ہے۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…