واشنگٹن(این این آئی) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو کے ساتھ اپنی سرحد پر دیوار بنانے پر بضد ہیں اوردیوار بنانے کا پہلا ٹھیکہ ریاست نبراسکا کی کمپنی کو دے دیا گیاہے۔امریکی میڈیا کے مطابق ریاست نبراسکا کی کمپنی میکسیکو کے ساتھ سرحد کے ایک حصے پر
سیکیورٹی دیوار تعمیر کرے گی۔امریکی میڈیا کے مطابق یہ کمپنی جعلی بل بنانے اور رقم بٹورنے میں بدنام ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی مہم کے دوران اعلان کیا تھاکہ وہ میکسیکو سے ملنے والی امریکی سرحد پر دیوار بنائیں گے۔ اور غیرقانونی تارکین وطن کو ملک بدر کریں گے۔