پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

یورپ میں شدید سردی کی لہر جاری، 55 افراد ہلاک،محکمہ موسمیات نے اس برف باری کو بدترین برف باری قرار دیدیا،متعدد ممالک میں ہنگامی حالات

datetime 2  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (آن لائن) برفانی طوفانوں نے برطانیہ سمیت کئی یورپی ملکوں کو جمادیا ہے جب کہ یورپ بھر میں شدید سردی سے اموات کی تعداد 55 ہوگئی ہے۔برطانیہ میں ’ایما‘ اور ’مشرق کے درندے‘ طوفان کے باعث شدید برفباری اور تیز ہواؤں سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہوگیا ہے جبکہ اب تک 10 افراد کے موت کی تصدیق ہوچکی ہے۔ملک بھر میں 4 ہزار سے زائد اسکول بند کردیئے گئے ہیں جب کہ ہیتھرو اور مانچسٹر سمیت دیگر ایئر پورٹس پر 500 سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔شدید برفباری کے

باعث اسپتالوں میں آپریشن بھی منسوخ کردیے گئے ہیں اور سیکڑوں گھروں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہے جب کہ اسکاٹ لینڈ میں ہنگامی حالت سے نمٹنے کے لیے فوج کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔برف باری کے بعد برطانیہ میں مارچ کے مہینیکا تاریخ میں سرد ترین دن ریکارڈ ہوا ہے اور شہریوں کو خوراک ذخیرہ کرنے کی ہدایت بھی کردی گئی ہے۔جنوب مغربی انگلینڈ اور جنوبی ویلز میں ریڈ وارننگ برقرار ہے جب کہ محکمہ موسمیات نے برطانیہ میں سخت سردی کی لہر برقرار رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔سرد موسم کے باعث درجہ حرارت میں کمی سے لندن میں مقامی کاروبار متاثر ہوا ہے اور مصروف مارکیٹس میں بھی خریداروں کی تعداد میں کمی ہوئی ہے۔یوکرین کے دار الحکومت کیف، اٹلی کے شہر وینس اور پولینڈ میں بھی برف باری نے شہریوں کی مشکلات بڑھادی ہیں۔یورپ میں بھر میں بھی شدید سری کا سلسلہ جاری ہے اور نظام زندگی بری طرح متاثر ہوا ہے جب کہ برطانیہ سمیت یورپ بھر میں شدید سردی سے اب تک ہلاکتوں کی تعداد 55 ہوچکی ہے۔امریکی ریاست کیلی فورنیا میں طوفان کے خطرے کے پیش نظر مختلف علاقے خالی کرانے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں جب کہ جنوبی کاؤنٹی میں طوفان کے خطرے کے باعث ہزاروں شہریوں کو پہلے ہی انخلاء4 کا حکم دیا گیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق مونٹی سیٹو میں 30 ہزار افراد کی محفوظ مقامات پر منتقلی شروع ہوگئی ہے جب کہ سانتاباربرا میں طوفان سے پہلے انخلاء4 لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ کیلی فورنیا میں جنوری میں بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ ہونے سے 21 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔یورپ کی طرح جاپان کے شمالی علاقے بھی سرد موسم کی لپیٹ میں ہیں اور جزیرے ہوکائیدو میں شدید برف باری ہورہی ہے جہاں اب تک ایک شخص کے ہلاک ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔برف باری کے باعث 300 ٹرینیں منسوخ ہونے ہوگئیں اور سیکڑوں مسافر اسٹیشنز پر پھنس گئے ہیں جب کہ ہوکائیدو سے آنے جانے والی 110 پروازیں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔محکمہ موسمیات نے اس برف باری کو بدترین برف باری قرار دیدیا ہے جبکہ شہریوں کو غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلنے کی ہدایت جاری کی گئی ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…