اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

ترک صدر طیب اردگان ایسے نکلیں گے کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا روس، امریکہ اور بشار الاسدکی طرح ترک فوج بھی شامی عوام کے قتل عام میں شریک ہو گئی، دہل دہلادینے والے انکشافات منظر عام پر آگئے‎

datetime 2  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دمشق(این این آئی) شام کی جنگ میں کئی فریقین باہم برسرپیکار ہیں لیکن ان کا نشانہ بننے والا صرف ایک ہی فریق ہے اور وہ شام کے عوام ہیں۔ عالمی ہیومن رائٹس ادارے کا کہنا ہے کہ اب ترکی بھی شامی عوام پر بم برسانے والے ممالک کی فہرست میں شامل ہو گیا ہے کیونکہ ترک افواج شام کے شہر عفرین میں بلاتفریق بمباری کر رہی ہیں، جس کا سب سے زیادہ نشانہ عام شہری بن رہے ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ وہ ترک افواج کی بلاامتیاز بمباری کی تصدیق کر چکی ہے۔ اس نے 15 عینی شاہدین سے بات کی ہے جنہوں نے عفرین کی سنگین صورتحال کے متعلق بتایا ہے۔ کردش ریڈکریسنٹ کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ 22جنوری سے 21فروری کے درمیان ترک فوج کی بمباری سے 93عام شہری جاں بحق ہو چکے ہیں جن میں 24معصوم بچے شامل ہیں۔دوسری طرف ترک فوج کے خلاف لڑنے والے کرد جنگجوئوں کے مارٹرگولے لگنے سے 4عام شہری جاں بحق ہوئے جن میں ایک بچہ شامل ہے۔واضح رہے کہ ترک فوج شام میں کرد جنگجوئوں کے خلاف لڑ رہی ہے ۔ ترکی کا کہنا ہے کہ کرد جنگجو ترکی کے اندر دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں جس کی وجہ سے ان کا قلع قمع کیا جا رہا ہے۔‎

موضوعات:



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…