پیر‬‮ ، 10 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بھارتی گانوں کی نقل کرنے والے پاکستانیوں کے ہندوستان میں چرچے

datetime 2  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)ویسے تو متعدد بولی وڈ فلموں میں پاکستان کے معروف گانے شامل کرکے نہ صرف فلموں کی کامیابی کو یقینی بنایا جاتا ہے، بلکہ اس سے کروڑوں روپے بھی کمائے جاتے ہیں۔تاہم پاکستان میں بھی بولی وڈ کے گانوں کی نقل کرنے والوں کی کمی نہیں ہے، جہاں پاکستان کے کئی مقامی گلوکار بھارتی فلمی گیتوں کی دھنوں پر اپنے گانے بناتے ہیں۔وہیں اب بولی وڈ گانوں کی دھنوں پر تشہیر کے لیے بھی گانے بنائے جانے لگے ہیں۔

یہ الگ بات ہے کہ تشہیر کے لیے بھارتی گانوں کی نقل کرنے والے ادارے بڑے برانڈز نہیں ہیں۔پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں واقع ’چیمہ موبائل سینٹر‘ نے بھی اپنی تشہیر کے لیے نہ صرف سوشل میڈیا کا سہارا لیا، بلکہ معروف بولی وڈ فلموں کے گیتوں کی نقل پر گانے بھی بنا ڈالے۔چیمہ موبائل سینٹر کی جانب سے تیار کردہ ایک ایسا ہی گانا دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگیا، جس کے چرچے پاکستان سے نکل بھارت جا پہنچے، جہاں پر میڈیا نے اس پر خبریں شائع کیں۔جی ہاں، چیمہ موبائل کی جانب سے گزشتہ برس دسمبر میں ریلیز ہونے والی بولی وڈ فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ کہ مشہور گانے ’سواگ سے سواگت‘ کی نقل پر تیار کیے گئے گانے کو محض 2 دن میں 10 لاکھ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔چیمہ موبائل کے گانے کو اورنگزیب نامی شخص نے فیس بک پر شیئر کیا، جسے اب تک 10 لاکھ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے اور اس پر بھارت کے معروف اخبار ہندوستان ٹائمز نے خبر بھی شائع کردی۔ہندوستان ٹائمز نے اپنی خبر میں لکھا کہ سلمان خان نہ صرف بھارت بلکہ برصغیر میں ہر جگہ یکساں مقبول ہیں، جس کا اندازہ پاکستانی موبائل سینٹر کی جانب سے ان کے گانے کی نقل پر بنائے گئے گانے سے لگایا جاسکتا ہے۔لیکن یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ چیمہ موبائل سینٹر نے کسی معروف گانے کی نقل پر اپنا تشہیری گیت تیار کیا ہو۔اس سے قبل بھی اسی سینٹر کی جانب سے 2012 میں اکشے کمار کی آنی والی ایکشن تھرلر فلم ’راؤڈی راٹھوڑ‘ کے معروف گانے ’چنتا تہ تہ چتا‘ کی نقل پر بھی ایک گانا بنایا گیا تھا۔

اس گانے میں بھی کئی ماڈل لڑکے اور لڑکیاں چیمہ موبائل سینٹر کی جانب سے دی گئی پیش کش کی گانے میں تشہیر کرتی نظر آتی ہیں۔اس کے علاوہ اسی موبائل سینٹر کی جانب سے معروف بھارتی پنجابی ریپر یو یو ہنی سنگھ کے 2013 میں ریلیز ہونے والے گانے ’پارٹی آل نائٹ فیٹ‘ کی نقل پر بھی ایک گانا بنایا گیا تھا۔یو یو ہنی سنگھ کا یہ گانا اکشے کمار کی 2013 میں ریلیز ہونے والی فلم ’باس‘ میں بھی شامل ہے۔واضح رہے کہ چیمہ موبائل سینٹر کی جانب سے تشہیر کے لیے بنائے گئے یہ گانے صرف سوشل میڈیا پر ہی شیئر کیے اور چلائے جاتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…