امریکہ گوانتاناموبے جیل سے پاکستانی کو فوراً رہا کرے، اقوام متحدہ نے امریکہ کو حکم دے دیا

2  مارچ‬‮  2018

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوامِ متحدہ کی کونسل برائے انسانی حقوق (او ایچ سی ایچ آر) نے مطالبہ کیا ہے کہ امریکا کے بدنامِ زمانہ جیل گوانتاناموبے میں قید پاکستانی نژاد عمار بلوچ کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوامِ متحدہ کی کونسل برائے

انسانی حقوق نے مطالبہ کیا ہے کہ امریکا اپنی بدنامِ زمانہ جیل گوانتا ناموبے میں 2006 سے قید پاکستانی نڑاد عمار بلوچ کو فوری طور پر رہا کرے۔انسانی حقوق کی کونسل کے 5 ماہرین کے گروپ نے اپنے تحریری مطالبے میں لکھا کہ پاکستانی نژاد کویتی شہری عمار المعروف عبدالعزیز علی نائن الیون ( 11 ستمبر 2001 میں امریکا کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر ہونے والے حملوں) کی سازش میں مبینہ طور پر ملوث خالد شیخ محمد کا بھتیجا ہے تاہم عمار بلوچ کو حراست میں رکھنا ناصرف ظالمانہ اقدام ہے بلکہ انسانی حقوق کے بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔تحریر میں مؤقف اپنایا گیا کہ امریکی عدالتی نظام کے تحت حراست میں رکھے جانے والے تمام افراد کو قانون کے تحت غیر جانبدارانہ سماعت کی ضمانت دی جاتی ہے تاہم عمار کو طویل عرصے سے حراست میں رکھنے کے باوجود امتیازی بنیادوں پر اس کے غیر ملکی شہریت اور مذہب کی بنیاد پر یہ حقوق نہیں دیے گئے اور انہیں اپنے مناسب دفاع کی تیاریوں کی وہ سہولیات مہیا نہیں جو استغاثہ کو حاصل ہے ہیں، یہ تمام صورتحال شہری حقوق، سیاسی معاہدوں اور انسانی حقوق کے بین الاقوامی اعلامیے کی شق نمبر 13 کی خلاف ورزی ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…