بھارت نے سرحدوں کی حفاظت کے لیے واشنگٹن کو خط لکھ دیا، بھارت نے امریکہ سے کس خطرناک ہتھیار کا مطالبہ کیا؟ چینی جریدے کا انکشاف

2  مارچ‬‮  2018

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت نے پاکستان سے ملحقہ اپنی سرحدوں کی حفاظت کے لیے امریکا سے نئے اپاچی ہیلی کاپٹرز فراہم کرنے کی درخواست کردی۔چین کے جریدے ’دی ڈپلومیٹ‘ کی رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت نے امریکا سے نصف درجن نئے بوئنگ اے ایچ ۔64 ای اپاچی اٹیک ہیلی کاپٹرز کو حاصل کرنے کا عمل تیز کردیا ہے۔ اس ضمن میں نئی دہلی نے ایک خط واشنگٹن کو ارسال کیا ہے جس میں اپاچی ہیلی کاپٹرز لینے کی درخواست کی

گئی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ نئے اپاچی ہیلی کاپٹرز بھارتی فضائیہ کے بجائے آرمی ایوی ایشن کور کا حصہ ہوں گے، بھارتی آرمی ایوی ایشن اپاچی ہیلی کاپٹرز سے لیس 3 اسکوارڈن اسٹیشن قائم کرے گا جس سے بھارت اپنی چین اور پاکستان سے ملحقہ سرحدوں کا دفاع کرے گا۔واضح رہے کہ سب سے زیادہ امریکی فوج اپاچی ہیلی کاپٹراستعمال کرتی ہے جب کہ جاپان، اسرائیل، یونان، ہالینڈ، سنگاپور اور متحدہ عرب امارات بھی اپاچی ہیلی کاپٹرز اڑاتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…