ایران جوہری معاہد ہ،ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے 3 نئی شرائط پیش کرنے کا انکشاف

1  مارچ‬‮  2018

واشنگٹن(آن لائن) امریکی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کو منسوخ کرنے کے بجائے اس تجدید کیلیے 3 نئی شرائط پیش کردی ہیں۔امریکی اخبار نے ایک امریکی عہدیدار کے حوالے سے بتایا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جوہری معاہدے کی مدت کی توسیع کے واسطے مذکورہ 3 مطالبات کے علاوہ سابقہ مطالبات بھی پورے کرنے کی شرط رکھی ہے۔

سابقہ مطالبات میں ایران کا بیلسٹک میزائلوں کی تیاری، ترقی اور تجربات کو روکنا، خطے کے ممالک سے پاسداران انقلاب کی فورسز کو واپس بلانا اور ایران میں تمام جوہری تنصیبات پر ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کے معائنے کی اجازت دینا اور معاہدے کی اس شق میں ترمیم کرنا جس کے مطابق ایرانی جوہری پروگرام 10 برس بعد دوبارہ شروع کیا جا سکتا ہے۔امریکی صدر نے اپنے یورپی حلیفوں کو120روز کی مہلت دی تھی تاکہ اس دوران وہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کا جائزہ لے لیں، ٹرمپ نے دھمکی دی تھی کہ11مئی کو مہلت کے اختتام پذیر ہونے سے قبل اگر معاہدے کی اصلاح نہیں کی گئی تو امریکا معاہدے سے نکل جائے گا جبکہ ایران یہ دھمکی دے رہا ہے کہ اگر امریکا اس معاہدے سے باہر آیا تو تہران اپنی جوہری سرگرمیوں کی طرف پھر سے لوٹ جائے گا۔واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کو امریکا کی تاریخ کا بدترین سمجھوتہ قرار دیتے ہیں، نئی شرائط کے حوالے سے ایسا لگتا ہے کہ ایران نے دباؤ کے سبب لچک کا مظاہرہ کیا ہے

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…