نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں متنازعہ بیانات دینے میں شہرت کے حامل بھارتی وزیر راج سنگھ نے بھارت کے مسلمانوں کو رام کی اولاد کہہ دیا، بھارتی وزیر راج سنگھ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں رہنے والے مسلمان بابر کی اولاد نہیں
بلکہ رام کی اولاد ہیں، بھارتی وزیر نے مزید کہا کہ بھارت میں رہنے والے مسلمان کسی غیر ملکی کی نہیں بلکہ رام کی اولاد ہیں، اس موقع پر بھارتی وزیر راج سنگھ نے دلیل دیتے ہوئے کہا کہ ہماری عبادت کا طریقہ کارمختلف ہے لیکن ہمارے آباؤ اجدادایک ہیں۔