اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

مالدیپ نے بھارت کی پیش کش ٹھکرا دی،بھارت کو شدید شرمندگی کاسامنا

datetime 28  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کھٹمنڈو(مانیٹرنگ ڈیسک) مالدیپ نے بھارت کی جانب سے جزائر انڈیمان اور نیکوبر میں ملن کے نام سے دوستانہ بحری مشق کی دعوت کو مسترد کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کے بحریہ کے چیف ایڈمرل سنیلا لانبا کا کہنا تھا کہ مالدیپ نے بھارت کی دعوت کو رد کردی ہے۔

بھارتی نیوی کے ترجمان کیپٹن ڈی کے شرما نے کہا کہ ملن کے دوران سمندر میں غیرقانونی سرگرمیوں کے حوالے سے خطے کی سطح پر تعاون کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ میری ٹائم سے متعلق نقطہ نظر اور خیالات کا تبادلہ کرنا تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مالدیپ کی جانب سے دو طرفہ مشقوں سے انکار کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق دوسال میں ہونے والی اس مشق کے ذریعے بھارت کے پاس بحیرہ ہند میں دیگر نیوی فورسز کے ساتھ تعلقات بنانے کا موقع تھا اور رواں سال اس مشق کوفرینڈشپ ایکراس سیز کا نام دیا گیا تھا۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اس مشق میں شرکت کرنے والے ممالک میں آسٹریلیا، ملائیشیا، موریشس، میانمار، نیوزی لینڈ، عمان، ویت نام، تھائی لینڈ، تنزانیہ، سری لنکا، سنگاپور، بنگلہ دیش، انڈونیشیا، کینیا اور کمبوڈیا شامل ہے۔رپورٹ کے مطابق مالدیپ کا حالیہ فیصلہ بھارت کے ساتھ پہلے کشیدہ تعلقات کا شاخسانہ ہے جو مالدیپ میں عائد ایمرجنسی کی 30 روزہ توسیع کے بعد سنگین صورت حال اختیار کر گئے تھے۔بھارت نے اس فیصلے کو پریشان کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس نے مالدیپ میں جمہوریت کی بحالی کے لیے ایک کوشش کی تھی۔دوسری جانب مالدیپ کا کہنا ہے کہ بھارت کا بیان ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے تعبیر کیا تھا اور نئی دہلی کے رویے کو صورت حال سے لاعلمی قرار دیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…