پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

کشمیررہنما افضل گورو کو پھانسی، سابق بھارتی وزیر داخلہ نے بڑا اعتراف کرلیا

datetime 28  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولکتہ(سی پی پی) بھارت کے سابق وزیر داخلہ پی چدمبرم نے اعتراف کیا ہے کہ معروف کشمیری رہنماء محمد افضل گوروجنہیں بھارتی پارلیمنٹ پر حملے کے جھوٹے مقدمے میں پھانسی دیدی گئی تھی کے مقدمے کا درست فیصلہ نہیں ہوا تھا ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پی چدم برم نے کولکتہ میں ایک انگریزی روزنامہ کو انٹرویومیں یہ شبہ ظاہرکیاہے کہ شایدافضل گوروکاپارلیمنٹ حملے میں کوئی کردارنہیں تھا ۔

انہوں نے کہاکہ ایماندارانہ رائے یہی ہے کہ افضل گوروکے خلاف بنائے گئے مقدے کا درست فیصلہ نہیں دیاگیا۔انہوں نے کہاکہ حکومت میں رہ کرکوئی بھی شخص کسی عدالتی فیصلے پرسوال نہیں اْٹھاسکتالیکن ایک عام یاغیرجانبدارشخص سوال اْٹھاسکتاہے۔پی چدمبرم نے محمدافضل گوروکوپھانسی دئیے جانے پربھی سوال اْٹھاتے ہوئے کہاکہ گورو کو پھانسی کے بجائے بغیرپے رول کے عمرقیدکی سزابھی دی جاسکتی تھی۔سابق بھارتی وزیرداخلہ نے رائے ظاہرکی کہ 9 فروری 2013 کوتہاڑجیل میں تختہ دارپرچڑھائے گئے محمدافضل گوروبھارتی پارلیمنٹ حملے میں شامل نہیں تھا۔2012میں سابق وزیراعظم من موہن سنگھ کی حکومت میں وزیر داخلہ رہنے والے کانگرس کے سینئر لیڈر نے کہاکہ اسبارے میں سنگین شبہات موجود تھے کہ افضل گوروکاحملے میں کیایاکس حدتک رول تھا۔انہوں نے مختلف عدالتوں کی جانب سے افضل گوروکوحملے کی سازش میں ملوث قراردیکراْس کیخلاف موت کی سزاسنائے جانے پرسوال اْٹھاتے ہوئے کہا’’ایماندارانہ رائے یہی ہے کہ افضل گورو کے خلاف جھوٹا مقدمہ قائم کیاگیا۔ انہوں نے مقبوضہ کشمیرمیں رائج کالے قانون آرمڈفورسزاسپیشل پاوز ایکٹ پر بات کرتے ہوئے کہاکہ اگر بھارتی حکومت اس قانون کے ہٹانا نہیں چاہتی تو اس میں ترمیم کی جانی چاہیے ۔ انہوں نے افسپاجس کے تحت کشمیرمیں تعینات بھارتی فوجیوں کو نہتے کشمیریوں کے قتل عام اور انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کی کھلی چھوٹ حاصل ہے میں ترمیم کی حمایت کرتے ہوئے واضح کیاکہ بھارتی فورسزکشمیرکی صورتحال کاجواب نہیں۔

انہوں نے وادی کشمیر میں بڑی تعدادمیں بھارتی فورسزکی تعیناتی پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہاکہ مسلح فورس کشمیرکی صورتحال کاحل نہیں۔پی چدمبرم نے کشمیرمیں طاقت کے وحشیانہ استعمال پرتشویش کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ56انچ چھاتی والی سوچ کشمیرمیں کارگرثابت نہیں ہوسکے گی۔واضح رہے 2012میں پی چدمبرم سے اچانک وزارت داخلہ کاقلمدان واپس لیکراْنھیں وزیرخزانہ بنادیاگیاتھااور2013میں افضل گوروکوپھانسی دیدی گئی تھی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…