ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

دہشت گردی کے خلاف جنگ،پاکستان پر مسلسل امریکی الزامات پر چین کے صبر کا پیمانہ لبریز،ہم پاکستان کے ساتھ ہیں اور ۔۔! پوری دنیا کو انتباہ کردیا،چینی وزارت خارجہ کا دوٹوک اعلان

datetime 27  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چینی وزارت نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام اور حکومت نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بڑی قربانیاں دی ہیں ٗعالمی برادری الزامات سلسلہ بند کرے ۔ منگل کو چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کھانگ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان کے چار موسموں کے تزویراتی شراکت دار کی حیثیت سے چین دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ تبادلوں اور تعاون کے فروغ کا خواہاں ہے ۔ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی جدوجہد کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں لو کھانگ نے کہا کہ پاکستانی حکومت

اور عوام نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نمایاں کردار ادا کرتے ہوئے بڑی قربانیاں دی ہیں ۔پاکستان کے اس کردار کو بین الاقوامی برادری کی جانب سے تسلیم کیا گیا ہے ٗدہشت گردی کے خلاف زمینی آپریشن کے ساتھ ساتھ دہشت گردوں کی مالیاتی سرگرمیوں کی حوصلہ شکنی کے لحاظ سے پاکستان نے بھر پور اقدامات کیے ہیں ۔ چین عالمی برادری سے اپیل کرتا ہے کہ متعلقہ فریقین دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی جدوجہد کا منصفانہ جائزہ لیں اور تعصب کی روش ترک کرتے ہوئے پاکستان پر الزامات لگانے کا سلسلہ بند کریں۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…