جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

نیپال بھارت تعلقات میں’ چین کارڈ ‘نے فیصلہ کن حیثیت اختیار کر لی،چین کے حامی سیاستدان وزیراعظم بن گئے، حیرت انگیزانکشافات

datetime 26  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کھٹمنڈو(مانیٹرنگ ڈیسک) نیپال ، بھارت تعلقات میں چین کارڈ نے فیصلہ کن حیثیت اختیار کر لی ،چین کے نیپال کے ساتھ کئی برسوں سے تعلقات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ،چین نے نیپال کے کئی منصوبوں میں بھاری سرمایہ کاری کر رکھی ہے جس سے چین اور نیپال ایک دوسرے کے بہت قریب آگئے ہیں۔نیپال میں حالیہ انتخابات میں بھی چین کی حامی سیاسی جماعت’یو ایم ایل‘ جیت گئی ہے جس کے چیئرمین کیپی اولی نے نیپال کے اکتالیسویں وزیراعظم کے طور پر اقتدار سنبھال لیا ہے۔

اولی چین کے قریب سمجھے جاتے ہیں۔گزشتہ دنوں سا?تھ چائنا مارننگ پوسٹ ہانگ کانگ کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم کیپی اولی نے کہا تھا کہ وہ چین کیساتھ تعلقات مزید مضبوط بنانا چاہتے ہیں تا کہ بھارت کیساتھ معاملات کرنے میں زیادہ سے زیادہ قوت حاصل کرسکیں اور بھارت نیپال تعلقات کی خصوصی شقوں پر بھی نظر ثانی کرنے کے حق میں ہیں جن میں بھارتی فوج میں نیپالی سپاہیوں کی ملازمت کی شق بھی شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی کو یہ بات فراموش نہیں کرنی چاہیے کہ نیپال کے دو ہمسائے ہیں اس لئے وہ ایک کو چھوڑ کر دوسرے پر انحصار نہیں کرسکتے۔یہ بات انہوں نے خاص طور پر بھارت کے پس منظر میں کہی تھی۔انہوں نے چینی کمپنیوں کے ان ٹھیکوں پر بھی نظر ثانی کرنے کا عندیہ دیا جو سابق حکومت نے منسوخ کردیے تھے۔تجریہ نگاروں کے مطابق اس ساری صورتحال سے یہ اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ نیپال کے وزیراعظم کیپی اولی بھارت کیساتھ معاملات میں چینی کارڈ استعمال کر کے زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ بھارت کی حامی سیاسی جماعت’نیپالی کانگریس‘ نیپال کے حالیہ انتخابات میں شکست کھا چکی ہے اس لئے بھارت کو ایک مشکل صورتحال کا سامنا ہے۔ تجزیہ نگار اس ساری صورتحال کے ذمہ دار بھارتی بیوروکریٹس کو سمجھتے ہیں جنہوں نے ماضی قریب میں اس صورتحال اداراک نہیں کیا تاہم اب ظاہر ہے کہ چینی کارڈ کے مقابلے میں نیپال بھارت کیساتھ اپنی وکٹ پر کھیلنے کی پوزیشن میں آگیا ہے۔ تری بھون یونیورسٹی کے ڈاکٹر راج بھاک کا کہنا ہے کہ بھارتی پالیسی سازوں کو یہ بات ذہن میں رکھنی چاہیے کہ اس وقت بھارت اپنے دوستوں کے لئے بے فائدہ ہے اور دشمنوں کو بھی وہ کوئی نقصان پہنچانے کی پوزیشن میں نہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…