جمعرات‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2026 

بار بار کنٹرول لائن کی خلاف ورزیاں اور فائرنگ، بھارت بالاخر اپنے مزموم منصوبے میں کامیاب ہوگیا،حکومت آزادکشمیر نے مجبوری میں بڑا قدم اُٹھالیا،تیاریاں شروع

datetime 25  فروری‬‮  2018 |

اسلام آباد (این این آئی)آزاد کشمیر حکومت نے بھارتی فوج کی حالیہ اشتعال انگیزیوں سے شہریوں کے جانی نقصان کے پیش نظر کنٹرول لائن کے ساتھ مقیم آبادی کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کیلئے انخلا کا منصوبہ تیار کیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آزاد کشمیر حکومت کے ذرائع نے بتایا کہ یہ فیصلہ بھارتی فوج کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ نہ رکنے کے باعث کیا گیا ۔ اس ضمن میں وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے ضلعی انتظامیہ اور ایل او سی سےملحقہ علاقوں کے مقامی

حکام کو ہدایت کی کہ وہ ان ہزاروں افراد کو محفوظ علاقوں میں آباد کرنے کے حوالے سے ضروری انتظامات کریں جن کی زندگیوں کو براہ راست خطرہ لاحق ہے ۔ذرائع کے مطابق کنٹرول لائن پر کشیدگی برقرار رہنے کی صورت میں انخلا کے منصوبے پرعملدر آمد شروع ہو جائے گا۔ ابتدائی طور پر بھارتی فائرنگ سے براہ راست متاثر ہونے والے دیہات کی آبادی کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے گا اور اگر جنگ بندیوں کی خلاف ورزیاں نہ رکیں تو انخلاء کی سرگرمیوں کا دائرہ سیکٹر کی سطح تک بڑھادیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…