منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

10لاکھ درہم ماہانہ تنخواہ، نوکری کیلئے شرائط کیا ہیں ،دبئی کے حکمران کا ناقابل یقین اعلان

datetime 25  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)یواے ای کے نائب صدر، وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے ایک ایسی ملازمت کا اعلان کیا ہے جس کے لیے دیے جانے والے مشاہرے کی رقم پڑھ کر آپ کو یقین ہی نہیں آئیگا، جی ہاں اس ملازمت کی تنخواہ دس لاکھ اماراتی درہم ہے۔عرب میڈیا کے مطابق شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کا کہنا ہے کہ 2018 میں ’’امید ساز‘‘ کے منصب پر کام کرنے کے لیے امیدوار

کو عرب شہریت کا حامل ہونا چاہیے۔امیدوار کے لیے عمر کی کوئی قید نہیں تاہم اس کے پاس سماجی خدمت کے میدان میں کام کرنے کا تجربہ ہونا چاہیے۔ امیدوار زندگی کے حوالے سے مثبت ویژن کا حامل ہو اور اسے درد مندی اور خدا ترسی کی زبان پر عبور حاصل ہو۔مذکورہ اسامی کا اعلان ’’امید سازوں‘‘ کے اس منصوبے کے ضمن میں کیا گیا ہے جس کا آغاز گزشتہ برس شیخ محمد کی جانب سے کیا گیا تھا۔

 

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…