نئی دہلی(آن لائن) کینیڈا کے وزیراعظم جسٹس ٹروڈو کے بھارتی دورے کے بعد بھارت کینیڈا تعلقات پہلے سے خراب تر ہو گئے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کے کینیڈا سے تعلقات تب سے خراب ہیں،جب کینیڈا
نے بھارت پر الزام لگایا تھا کہ وہ ایٹمی مواد کو پرامن مقاصد کے لیے خریدنے کا کہہ کر اسے ایٹم بم بنانے میں استعمال کر رہا ہے۔بھارتی وزیراعظم مودی نے جسٹس ٹروڈو کے بھارتی دورے میں ان کا استقبال نہیں کیا، ٹروڈو اپنے 6وزراء کیساتھ بھارت آئے ہیں۔